Surah

Information

Surah # 4 | Verses: 176 | Ruku: 24 | Sajdah: 0 | Chronological # 92 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
لَّـعَنَهُ اللّٰهُ‌ ۘ وَقَالَ لَاَ تَّخِذَنَّ مِنۡ عِبَادِكَ نَصِيۡبًا مَّفۡرُوۡضًا ۙ‏ ﴿118﴾
جسے اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے بیڑا اٹھایا ہے کہ تیرے بندوں میں سے میں مقرر شدہ حصہ لے کر رہوں گا
لعنه الله و قال لاتخذن من عبادك نصيبا مفروضا
Whom Allah has cursed. For he had said, "I will surely take from among Your servants a specific portion.
Jissay Allah ney laanat ki hai aur uss ney baira utahaya hai kay teray bandon mein say mein muqarrar shuda hissa ley ker rahon ga.
جس پر اللہ نے پھٹکار ڈال رکھی ہے ، اور اس نے ( اللہ سے ) یہ کہہ رکھا ہے کہ : میں تیرے بندوں سے ایک طے شدہ حصہ لے کر رہوں گا ، ( ٧١ )
جس پر اللہ نے لعنت کی اور بولا ( ف۳۰۸ ) قسم ہے میں ضرور تیرے بندوں میں سے کچھ ٹھہرایا ہوا حصہ لوں گا ( ف۳۰۹ )
جس نے اللہ سے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا ، 146 میں انہیں بہکاؤں گا ،
جس پراللہ نے لعنت کی ہے اور جس نے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں میں سے ایک معیّن حصہ ( اپنے لئے ) ضرور لے لوں گا
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :146 یعنی ان کے اوقات میں ان کی محنتوں اور کوششوں میں ، ان کی قوتوں اور قابلیتوں میں ان کے مال اور ان کی اولاد میں اپنا حصہ لگاؤں گا اور ان کو فریب دے کر ایسا پرچاؤں گا کہ وہ ان ساری چیزوں کا ایک معتدبہ حصہ میری راہ میں صرف کریں گے ۔