Surah

Information

Surah # 95 | Verses: 8 | Ruku: 1 | Sajdah: 0 | Chronological # 28 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Early Makkah phase (610-618 AD)
اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ‏ ﴿8﴾
کیا اللہ تعالٰی ( سب ) حاکموں کا حاکم نہیں ہے ۔
اليس الله باحكم الحكمين
Is not Allah the most just of judges?
Kiya Allah Taalaa ( sabb ) haakemon ka hakim nahi hai
کیا اللہ سارے حکمرانوں سے بڑھ کر حکمران نہیں ہے ؟ ( ٣ )
( ۸ ) کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ،
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے7؟ ؏١
کیا اﷲ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے
سورة التِّیْن حاشیہ نمبر :7 یعنی جب دنیا کے چھوٹے چھوٹے حاکموں سے بھی تم یہ چاہتے ہو اور یہی توقع رکھتے ہو کہ وہ انصاف کریں ، مجرموں کو سزا دیں اور اچھے کام کرنے والوں کو صلہ و انعام دیں ، تو خدا کے متعلق تمہارا کیا خیال ہے؟ کیا وہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ اگر تم اس کو سب سے بڑا حاکم مانتے ہو تو کیا اس کے با رے میں تمہارا یہ خیال ہے کہ وہ کوئی انصاف نہ کرے گا ؟ کیا اس سے تم یہ توقع رکھتے ہو کہ وہ برے اور بھلے کو ایک جیسا کر دے گا ؟ کیا اس کی دنیا میں بد ترین افعال کرنے والے اور بہترین کام کرنے والے ، دونوں مر کر خاک ہو جائیں گے ، اور کسی کو نہ بد اعمالیوں کی سزا ملے گی نہ حسن عمل کی جزا ؟ امام احمد ، ترمذی ، ابو داؤد ، ابن المنذر ، بیہقی ، حاکم اور ابن مردویہ نے حضرت ابو ہریرہ سے یہ روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی سورہ وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ پڑھے اور أَلَيْسَ اللَّـهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ پر پہنچے تو کہے بَلٰی وَ اَنَا عَلٰی ذٰلِکَ مِنَ الشَّاھِدِیْنَ ( ہاں ، اور میں اس پر شہادت دینے والوں میں سے ہوں ) ۔ بعض روایات میں آیا ہے کہ حضور جب یہ آت پڑھتے تو فرماتے سُبْحٰنَکَ فَبَلیٰ ۔