Surah

Information

Surah # 5 | Verses: 120 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 112 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُوۡنُوۡا قَوَّا امِيۡنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ بِالۡقِسۡطِ‌ وَلَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شَنَاٰنُ قَوۡمٍ عَلٰٓى اَ لَّا تَعۡدِلُوۡا‌ ؕ اِعۡدِلُوۡا هُوَ اَقۡرَبُ لِلتَّقۡوٰى‌ وَاتَّقُوا اللّٰهَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿8﴾
اے ایمان والو! تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاؤ ، راستی اور انصاف کے ساتھ گواہی دینے والے بن جاؤ کسی قوم کی عداوت تمہیں خلاف عدل پر آمادہ نہ کر دے عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیادہ قریب ہے ، اور اللہ تعالٰی سے ڈرتے رہو ، یقین مانو کہ اللہ تعالٰی تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔
يايها الذين امنوا كونوا قومين لله شهداء بالقسط و لا يجرمنكم شنان قوم على الا تعدلوا اعدلوا هو اقرب للتقوى و اتقوا الله ان الله خبير بما تعملون
O you who have believed, be persistently standing firm for Allah , witnesses in justice, and do not let the hatred of a people prevent you from being just. Be just; that is nearer to righteousness. And fear Allah ; indeed, Allah is Acquainted with what you do.
Aey eman walo! Tum Allah ki khatir haq per qaeem hojao raasti aur insaf kay sath gawahi denay walay bann jao kissi qom ki adawat tumhen khilaf-e-adal per aamaada na ker dey adal kiya kero jo perhezgari kay ziyada qarib hai aur Allah Taalaa say dartay raho yaqeen mano kay Allah Taalaa tumharay aemaal say ba khabar hai.
اے ایمان والو ! ایسے بن جاؤ کہ اللہ ( کے احکام کی پابندی ) کے لیے ہر وقت تیار ہو ( اور ) انصاف کی گواہی دینے والے ہو ، اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ناانصافی کرو ۔ انصاف سے کام لو ، یہی طریقہ تقوی سے قریب تر ہے ۔ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ اللہ یقینا تمہارے تمام کاموں سے پوری طرح باخبر ہے ۔
اے ایمان والوں اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے ( ف۳٦ ) اور تم کو کسی قوم کی عداوت اس پر نہ اُبھارے کہ انصاف نہ کرو ، انصاف کرو ، وہ پرہیزگاری سے زیادہ قریب ہے ، اور اللہ سے ڈرو ، بیشک اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے ،
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اللہ کی خاطر راستی پر قائم رہنے والے اور انصاف کی گواہی دینے والے بنو ۔ 29 کسی گروہ کی دشمنی تم کو اتنا مشتعل نہ کر دے کہ انصاف سے پھر جاؤ ۔ عدل کرو ، یہ خدا ترسی سے زیادہ مناسبت رکھتا ہے ۔ اللہ سے ڈر کر کام کرتے رہو ، جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے ۔
اے ایمان والو! اﷲ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی ( بھی ) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم ( اس سے ) عدل نہ کرو ۔ عدل کیا کرو ( کہ ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے ، اور اﷲ سے ڈرا کرو ، بیشک اﷲ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہے
سورة الْمَآىِٕدَة حاشیہ نمبر :29 ملاحظہ ہو سورہ نساء ، حاشیہ نمبر ۱٦٤ و ۱٦۵ ۔