Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
قَالُوا ادۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّنۡ لَّنَا مَا لَوۡنُهَا ‌ؕ قَالَ اِنَّهٗ يَقُوۡلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفۡرَآءُۙ فَاقِعٌ لَّوۡنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِيۡنَ‏ ﴿69﴾
وہ پھر کہنے لگے کہ دعا کیجئے کہ اللہ تعالٰی بیان کرے کہ اس کا رنگ کیا ہے؟ فرمایا وہ کہتا ہے کہ وہ گائے زرد رنگ کی ہے ، چمکیلا اور دیکھنے والوں کو بھلا لگنے والا اس کا رنگ ہے ۔
قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما لونها قال انه يقول انها بقرة صفراء فاقع لونها تسر النظرين
They said, "Call upon your Lord to show us what is her color." He said, "He says, 'It is a yellow cow, bright in color - pleasing to the observers.' "
Woh phir kehnay lagay kay dua kijiye kay Allah Taalaa biyan keray uss ka rang kiya hai? Farmaya woh kehta hai kay woh gaaye zard rang ki hai chamkeela aur dekhney walon ko bhala lagney wala uss ka rang hai.
کہنے لگے آپ ہماری خاطر اپنے رب سے درخواست کیجئے کہ ہمیں صاف صاف بتائے کہ اس کا رنگ کیسا ہو؟ موسیٰ نے کہا اللہ فرماتا ہے کہ وہ ایسے تیز زرد رنگ کی گائے ہو جو دیکھنے والوں کا دل خوش کردے ۔
بولے اپنے رب سے دعا کیجئے ہمیں بتا دے اس کا رنگ کیا ہے کہا وہ فرماتا ہے وہ ایک پیلی گائے ہے جس کی رنگ ڈہڈہاتی دیکھنے والوں کو خوشی دیتی
پھر کہنے لگے اپنے رب سے یہ اور پوچھ دو کہ اس کا رنگ کیسا ہو ۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا وہ فرماتا ہے زرد رنگ کی گائے ہونی چاہئے ، جس کا رنگ ایسا شوخ ہو کہ دیکھنے والوں کا جی خوش ہو جائے ۔
وہ ( پھر ) بولے: اپنے رب سے ہمارے حق میں دعا کریں وہ ہمارے لئے واضح کر دے کہ اس کا رنگ کیسا ہو؟ ( موسیٰ علیہ السلام نے ) کہا: وہ فرماتا ہے کہ وہ گائے زرد رنگ کی ہو ، اس کی رنگت خوب گہری ہو ( ایسی جاذبِ نظر ہو کہ ) دیکھنے والوں کو بہت بھلی لگے