Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
وَمَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِيۡنَ وَمُنۡذِرِيۡنَ‌ۚ فَمَنۡ اٰمَنَ وَاَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏ ﴿48﴾
اور ہم پیغمبروں کو صرف اس واسطے بھیجا کرتے ہیں کہ وہ بشارت دیں ٰ اور ڈرائیں پھر جو ایمان لے آئے اور درستی کر لے سو ان لوگوں پر کوئی اندیشہ نہیں اور نہ وہ مغموم ہوں گے ۔
و ما نرسل المرسلين الا مبشرين و منذرين فمن امن و اصلح فلا خوف عليهم و لا هم يحزنون
And We send not the messengers except as bringers of good tidings and warners. So whoever believes and reforms - there will be no fear concerning them, nor will they grieve.
Aur hum payghumbaron ko sirf iss wastay bheja kertay hain kay woh bisharat den aur darayen phir jo eman ley aaye aur durusti ker ley so unn logon per koi andesha nahi aur na woh maghmoom hongay.
ہم پیغمبروں کو اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ وہ ( نیکیوں پر ) خوشخبری سنائیں ( اور نافرمانی پر اللہ کے عذاب سے ) ڈرائیں ۔ چنانچہ جو لوگ ایمان لے آئے اور اپنی اصلاح کرلی ، ان کو نہ کوئی خوف ہوگا ، اور نہ و غمگین ہوں گے ۔
اور ہم نہیں بھیجتے رسولوں کو مگر خوشی اور ڈر سناتے ( ف۱۱۱ ) تو جو ایمان لائے اور سنورے ( ف۱۱۲ ) ان کو نہ کچھ اندیشہ نہ کچھ غم ،
ہم جو رسول بھیجتے ہیں اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ وہ نیک کردار لوگوں کے لیے خوشخبری دینے والے اور بد کرداروں کیلیے ڈرانے والے ہوں ۔ پھر جو لوگ ان کی بات مان لیں اور اپنے طرزِ عمل کی اصلاح کرلیں ان کیلیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں ہے ۔
اور ہم پیغمبروں کو نہیں بھیجتے مگر خوشخبری سنانے والے اور ڈر سنانے والے بنا کر ، سو جو شخص ایمان لے آیا اور ( عملاً ) درست ہوگیا تو ان پرنہ کوئی خوف ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے