Surah

Information

Surah # 6 | Verses: 165 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 55 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 3, revealed at Arafat on Last Hajj
قُلِ اللّٰهُ يُنَجِّيۡكُمۡ مِّنۡهَا وَمِنۡ كُلِّ كَرۡبٍ ثُمَّ اَنۡـتُمۡ تُشۡرِكُوۡنَ‏ ﴿64﴾
آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی تم کو ان سے نجات دیتا ہے اور ہر غم سے ، تم پھر بھی شرک کرنے لگتے ہو ۔
قل الله ينجيكم منها و من كل كرب ثم انتم تشركون
Say, "It is Allah who saves you from it and from every distress; then you [still] associate others with Him."
Aap keh dijiye kay Allah hi tum ko inn say nijat deta hai aur her ghum say tum phir bhi shirk kerney lagtay ho.
کہو : اللہ ہی تمہیں اس مصیبت سے بھی بچاتا ہے اور ہر دوسری تکلیف سے بھی ، پھر بھی تم شرک کرتے ہو؟
تم فرماؤ اللہ تمہیں نجات دیتا ہے اس سے اور ہر بےچینی سے پھر تم شریک ٹھہراتے ہو ( ف۱٤۰ )
کہو ، اللہ تمہیں اس سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے پھر تم دوسروں کو اس کا شریک ٹھیراتے ہو ۔ 41
فرما دیجئے کہ اﷲ ہی تمہیں اس ( مصیبت ) سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے تم پھر ( بھی ) شرک کرتے ہو
سورة الْاَنْعَام حاشیہ نمبر :41 یعنی یہ حقیقت کہ تنہا اللہ ہی قادر مطلق ہے ، اور وہی تمام اختیارات کا مالک اور تمہاری بھلائی اور برائی کا مختار کل ہے ، اور اسی کے ہاتھ میں تمہاری قسمتوں کی باگ دوڑ ہے ، اس کی شہادت تو تمہارے اپنے نفس میں موجود ہے ۔ جب کوئی سخت وقت آتا ہے اور اسباب کے سر رشتے ٹوٹتے نظر آتے ہیں تو اس وقت تم بے اختیار اسی کی طرف رجوع کرتے ہو ۔ لیکن اس کھلی علامت کے ہوتے ہوئے بھی تم نے خدائی میں بلا دلیل و حجت اور بلا ثبوت دوسروں کو اس کا شریک بنا رکھا ہے ۔ پلتے ہو اس کے رزق پر اور ان داتا بناتے ہو دوسروں کو ۔ مدد پاتے ہو اس کے فضل و کرم سے اور حامی و ناصر ٹھیراتے ہو دوسروں کو ۔ غلام ہو اس کے اور بندگی بجا لاتے ہو دوسروں کی ۔ مشکل کشائی کرتا ہے وہ ، برے وقت پر گڑ گڑاتے ہو اس کے سامنے ، اور جب وہ وقت گزر جاتا ہے تو تمہارے مشکل کشا بن جاتے ہیں دوسرے اور نذریں اور نیازیں چڑھنے لگتی ہیں دوسروں کے نام کی ۔