Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
لَهُمۡ مِّنۡ جَهَـنَّمَ مِهَادٌ وَّمِنۡ فَوۡقِهِمۡ غَوَاشٍ‌ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿41﴾
ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر ( اسی کا ) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔
لهم من جهنم مهاد و من فوقهم غواش و كذلك نجزي الظلمين
They will have from Hell a bed and over them coverings [of fire]. And thus do We recompense the wrongdoers.
Unn kay liye aatish-e-dozakh ka bichona hoga aur unn kay upper ( issi ) ka ordhna hoga aur hum aisay zalimon ko aisi hi saza detay hain.
ان کے لیے تو دوزخ ہی کا بچھونا ہے ، اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا ۔ اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں ۔
انہیں آگ ہی بچھونا اور آگ ہی اوڑھنا ( ف۷۰ ) اور ظالموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ،
ان کے لیے جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا ۔ یہ ہے وہ جزا جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیں ۔
اور ان کے لئے ( آتشِ ) دوزخ کا بچھونا اور ان کے اوپر ( اسی کا ) اوڑھنا ہوگا ، اور ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں