Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَلَقَدۡ جَآءَکُمۡ مُّوۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذۡتُمُ الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ وَاَنۡـتُمۡ ظٰلِمُوۡنَ‏ ﴿92﴾
تمہارے پاس تو موسیٰ یہی دلیلیں لے کر آئے لیکن تم نے پھر بھی بچھڑا پوجا تم ہو ہی ظالم ۔
و لقد جاءكم موسى بالبينت ثم اتخذتم العجل من بعده و انتم ظلمون
And Moses had certainly brought you clear proofs. Then you took the calf [in worship] after that, while you were wrongdoers.
Tumharay pass to musa yehi daleelen ley ker aaye lekin phir bhi tum ney bachra pooja tum ho hi zalim.
اور خود موسیٰ تمہارے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے ، پھر تم نے ان کے پیٹھ پیچھے یہ ستم ڈھایا کہ گائے کے بچھڑے کو معبود بنا لیا ۔
اور بیشک تمہارے پاس موسیٰ کھلی نشانیاں لے کر تشریف لایا پھر تم نے اس کے بعد ( ف۱٦۱ ) بچھڑے کو معبود بنالیا اور تم ظالم تھے ۔ ( ف۱٦۲ )
تمہارے پاس موسیٰ علیہ السلام کیسی کیسی روشن نشانیوں کے ساتھ آیا ۔ پھر بھی تم ایسے ظالم تھے کہ اس کے پیٹھ موڑتے ہی بچھڑے کو معبود بنا بیٹھے ۔
اور ( صورت حال یہ ہے کہ ) تمہارے پاس ( خود ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کھلی نشانیاں لائے پھر تم نے ان کے پیچھے بچھڑے کو معبود بنا لیا اور تم ( حقیقت میں ) ہو ہی جفاکار