Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
قَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖۤ اِنَّا لَــنَرٰٮكَ فِىۡ سَفَاهَةٍ وَّاِنَّا لَــنَظُنُّكَ مِنَ الۡـكٰذِبِيۡنَ‏ ﴿66﴾
ان کی قوم میں جو بڑے لوگ کافر تھے انہوں نے کہا ہم تم کو کم عقلی میں دیکھتے ہیں اور ہم بیشک تم کو جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں ۔
قال الملا الذين كفروا من قومه انا لنرىك في سفاهة و انا لنظنك من الكذبين
Said the eminent ones who disbelieved among his people, "Indeed, we see you in foolishness, and indeed, we think you are of the liars."
Unn ki qom mein jo baray log kafir thay unhon ney kaha hum tum ko kum aqali mein dekhtay hain. Aur hum be-shak tum ko jhootay logon mein samajhtay hain.
ان کی قوم کے سردار جنہوں نے کفر اپنا رکھا تھا ، کہنے لگے : ہم تو یقینی طور پر دیکھ رہے ہیں کہ تم بے وقوفی میں مبتلا ہو ، اور بیشک ہمارا گمان یہ ہے کہ تم ایک جھوٹے آدمی ہو ۔
اس کی قوم کے سردار بولے بیشک ہم تمہیں بیوقوف سمجھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹوں میں گمان کرتے ہیں ( ف۱۲۰ )
اس کی قوم کے سرداروں نے ، جو اس کی بات ماننے سے انکار کر رہے تھے ، جواب میں کہا ہم تو تمہیں بے عقلی میں مبتلا سمجھتے ہیں اور ہمیں گمان ہے کہ تم جھوٹے ہو ۔
ان کی قوم کے سرداروں اور رئیسوں نے جو کفر ( یعنی دعوتِ حق کی مخالفت و مزاحمت ) کر رہے تھے کہا: ( اے ہود! ) بیشک ہم تمہیں حماقت ( میں مبتلا ) دیکھتے ہیں اور بیشک ہم تمہیں جھوٹے لوگوں میں گمان کرتے ہیں