Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ جَعَلَـكُمۡ خُلَفَآءَ مِنۡۢ بَعۡدِ عَادٍ وَّبَوَّاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ تَـتَّخِذُوۡنَ مِنۡ سُهُوۡلِهَا قُصُوۡرًا وَّتَـنۡحِتُوۡنَ الۡجِبَالَ بُيُوۡتًا‌ ۚ فَاذۡكُرُوۡۤا اٰ لَۤاءَ اللّٰهِ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‏ ﴿74﴾
اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ تعالٰی نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور تم کو زمین پر رہنے کا ٹھکانا دیا کہ نرم زمین پر محل بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش تراش کر ان میں گھر بناتے ہو سو اللہ تعالٰی کی نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد مت پھیلاؤ ۔
و اذكروا اذ جعلكم خلفاء من بعد عاد و بواكم في الارض تتخذون من سهولها قصورا و تنحتون الجبال بيوتا فاذكروا الاء الله و لا تعثوا في الارض مفسدين
And remember when He made you successors after the 'Aad and settled you in the land, [and] you take for yourselves palaces from its plains and carve from the mountains, homes. Then remember the favors of Allah and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."
Aur tum yeh halat yaad kero kay Allah Taalaa ney tum ko aad kay baad janasheen banaya aur tum ko zamin per rehney ka thikana diya kay naram zamin per mehal banatay ho aur paharon ko taraash taraash ker unn mein ghar banatay ho so Allah Taalaa ki nematon ko yaad kero aur zamin mein fasaad mat phelao.
اور وہ وقت یا دکرو جب اللہ نے تمہیں قوم عاد کے بعد جانشین بنایا ، اور تمہیں زمین پر اس طرح بسایا کہ تم اس کے ہموار علاقوں میں محل بناتے ہو ، اور پہاڑوں کو تراش کر گھروں کی شکل دے دیتے ہو ۔ لہذا للہ کی نعمتوں پر دھیان دو ، اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ۔
اور یاد کرو ( ف۱٤۱ ) جب تم کو عاد کا جانشین کیا اور ملک میں جگہ دی کہ نرم زمین میں محل بناتے ہو ( ف۱٤۲ ) اور پہاڑوں میں مکان تراشتے ہو ( ف۱٤۳ ) تو اللہ کی نعمتیں یاد کرو ( ف۱٤٤ ) اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو ،
یاد کرو وہ وقت جب اللہ نے قوم عاد کے بعد تمہیں اس کا جانشین بنایا اور تم کو زمین میں یہ منزلت بخشی کہ آج تم اس کے ہموار میدانوں میں عالی شان محل بناتے اور اس کے پہاڑوں کو مکانات کی شکل میں تراشتے ہو ۔ 59 پس اس کی قدرت کے کرشموں سے غافل نہ ہو جاؤ اور زمین میں فساد برپا نہ کرو ۔ 60
اور یاد کرو جب اس نے تمہیں ( قومِ ) عاد کے بعد ( زمین میں ) جانشین بنایا اور تمہیں زمین میں سکونت بخشی کہ تم اس کے نرم ( میدانی ) علاقوں میں محلات بناتے ہو اور پہاڑوں کو تراش کر ( ان میں ) گھر بناتے ہو ، سو تم اﷲ کی ( ان ) نعمتوں کو یاد کرو اور زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھرو
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :59 ثمود کی یہ صنعت ویسی ہی تھی جیسی ہندوستان میں ایلورا ، ایجنٹہ اور بعض دوسرے مقامات پر پائی جاتی ہے ، یعنی وہ پہاڑوں کو تراش کر ان کے اندر بڑی بڑی عالی شان عمارتیں بناتے تھے ، جیسا کہ اوپر بیان ہوا ۔ مدائن صالح میں اب تک ان کی کچھ عمارتیں جوں کی توں موجود ہیں اور ان کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس قوم نے انجینیری میں کتنی حیرت انگیز ترقی کی تھی ۔ سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :60 یعنی عاد کے انجام سے سبق لو ۔ جس خدا کی قدرت نے اس مفسد قوم کو برباد کر کے تمہیں اس کی جگہ سر بلند کیا ، وہی خدا تمہیں برباد کر کے دوسروں کو تمہارا جانشین بنا سکتا ہے اگر تم بھی عاد کی طرح مفسد بن جاؤ ۔ ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو حاشیہ ۵۲ )