Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَ لَنۡ يَّتَمَنَّوۡهُ اَبَدًاۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿95﴾
لیکن اپنی کرتوتوں کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی موت نہیں مانگیں گے اللہ تعالٰی ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
و لن يتمنوه ابدا بما قدمت ايديهم و الله عليم بالظلمين
But they will never wish for it, ever, because of what their hands have put forth. And Allah is Knowing of the wrongdoers.
Lekin apney kartooton ko dekhtay huye kabhi bhi maut nahi maangen gay Allah Taalaa zalimon ko khoob janta hai.
اور ( ہم بتائے دیتے ہیں کہ ) انہوں نے اپنے جو کرتوت آگے بھیج رکھے ہیں ، ان کی وجہ سے یہ کبھی ایسی تمنا نہیں کریں گے ۔ ( ٦٤ ) اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔
اور ہرگز کبھی اس کی آرزو نہ کریں گے ( ف۱٦٦ ) ان بد اعمالیوں کے سبب جو آگے کرچکے ( ف۱٦۷ ) اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو ۔
یقین جانو کہ یہ کبھی اس کی تمنّا نہ کریں گے ، اس لیے کہ اپنے ہاتھوں جو کچھ کماکر انھوں نے وہاں بھیجا ہے ، اس کا اقتضا یہی ہے ﴿کہ وہاں جانے کی تمنّا نہ کریں﴾اللہ ان ظالموں کے حال سے خوب واقف ہے ۔
وہ ہرگز کبھی بھی اس کی آرزو نہیں کریں گے ان گناہوں ( اور مَظالِم ) کے باعث جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں ( یا پہلے کر چکے ہیں ) اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے