Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَلَتَجِدَنَّهُمۡ اَحۡرَصَ النَّاسِ عَلٰى حَيٰوةٍ  ۛۚ وَ مِنَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا‌‌  ۛۚ يَوَدُّ اَحَدُهُمۡ لَوۡ يُعَمَّرُ اَ لۡفَ سَنَةٍ ۚ وَمَا هُوَ بِمُزَحۡزِحِهٖ مِنَ الۡعَذَابِ اَنۡ يُّعَمَّرَ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ ‏ ﴿96﴾
بلکہ سب سے زیادہ دنیا کی زندگی کا حریص اے نبی ، آپ انہیں کو پائیں گے ، یہ حرص زندگی میں مشرکوں سے بھی زیادہ ہیں ان میں سے تو ہر شخص ایک ایک ہزار سال کی عمر چاہتا ہے ، گو یہ عمر دیا جانا بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتا ، اللہ تعالٰی ان کے کاموں کو بخوبی دیکھ رہا ہے ۔
و لتجدنهم احرص الناس على حيوة و من الذين اشركوا يود احدهم لو يعمر الف سنة و ما هو بمزحزحه من العذاب ان يعمر و الله بصير بما يعملون
And you will surely find them the most greedy of people for life - [even] more than those who associate others with Allah . One of them wishes that he could be granted life a thousand years, but it would not remove him in the least from the [coming] punishment that he should be granted life. And Allah is Seeing of what they do.
Bulkay sab say ziyada duniya ki zindagi ka harees aey nabi! Aap enhin ko paayen gay. Yeh hirs-e-zindagi mein mushrikon say bhi ziyada hai inn mein say to her shaks aik aik hazar saal ki umar chahata hai go yeh umar diya jana bhi enhen azab say nahi chura sakta Allah Taalaa inn kay kaamon ko bakhoobi dekh raha hai.
۔ ( بلکہ ) یقینا تم ان لوگوں کو پاؤ گے کہ انہیں زندہ رہنے کی حرص دوسرے تمام انسانوں سے زیادہ ہے ، یہاں تک کہ مشرکین سے بھی زیادہ ۔ ان میں کا ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ ایک ہزار سال عمر پائے ، حالانکہ کسی کا بڑی عمر پالینا اسے عذاب سے دور نہیں کرسکتا ۔ اور یہ جو عمل بھی کرتے ہیں اللہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔
اور بیشک تم ضرور انہیں پاؤ گے کہ سب لوگوں سے زیادہ جینے کی ہوس رکھتے ہیں اور مشرکوں سے ایک کو تمنا ہے کہ کہیں ہزار برس جئے ( ف۱٦۸ ) اور وہ اسے عذاب سے دور نہ کرے گا اتنی عمر دیا جانا اور اللہ ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے ،
تم انہیں سب سے بڑھ کر جینے کا حریص 99 پاؤ گے حتّٰی کہ یہ اس معاملے میں مشرکوں سے بھی بڑھے ہوئے ہیں ۔ ان میں سے ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح ہزار برس جیے ، حالانکہ لمبی عمر بہر حال اسے عذاب سے تودور نہیں پھینک سکتی ۔ جیسے کچھ اعمال یہ کر رہے ہیں ، اللہ تو انہیں دیکھ ہی رہا ہے ۔ ؏١١
آپ انہیں یقیناً سب لوگوں سے زیادہ جینے کی ہوس میں مبتلا پائیں گے اور ( یہاں تک کہ ) مشرکوں سے بھی زیادہ ، ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ کاش اسے ہزار برس کی عمر مل جائے ، اگر اسے اتنی عمر مل بھی جائے ، تو بھی یہ اسے عذاب سے بچانے والی نہیں ہو سکتی ، اور اللہ ان کے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :99 اصل میں عَلیٰ حَیٰو ۃٍ کا لفظ ارشاد ہوا ہے ، جس کے معنی ہیں کسی نہ کسی طرح کی زندگی ۔ یعنی انہیں محض زندگی کی حرص ہے ، خواہ وہ کسی طرح کی زندگی ہو ، عزّت اور شرافت کی ہو یا ذلّت اور کمینہ پن کی ۔