Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
مَنۡ كَانَ عَدُوًّا لِّلّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕکَتِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَجِبۡرِيۡلَ وَمِيۡكٰٮلَ فَاِنَّ اللّٰهَ عَدُوٌّ لِّلۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿98﴾
۔ ( تو اللہ بھی اس کا دشمن ہے ) جو شخص اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں کا اور جبرائیل اور میکائیل کا دشمن ہو ، ایسے کافروں کا دشمن خود اللہ ہے ۔
من كان عدوا لله و ملىكته و رسله و جبريل و ميكىل فان الله عدو للكفرين
Whoever is an enemy to Allah and His angels and His messengers and Gabriel and Michael - then indeed, Allah is an enemy to the disbelievers.
( To Allah bhi uss ka dushman hai ) jo shaks Allah ka aur uss kay farishton aur uss kay rasoolon aur jibraeel aur mikaeel ka dushman ho aisay kafiron ka dushman khud Allah hai.
اگر کوئی شخص اللہ کا ، اس کے فرشتوں اور رسولوں کا ، اور جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہے تو ( وہ سن رکھے کہ ) اللہ کافروں کا دشمن ہے ۔
جو کوئی دشمن ہو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے کافروں کا ( ف۱۷۱ )
﴿اگر جبریل سے ان کی عداوت کا سبب یہی ہے ، تو کہہ دو کہ﴾ جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کے دشمن ہیں ، اللہ ان کافروں کا دشمن ہے ۔
جو شخص اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں کا اور جبریل اور میکائیل کا دشمن ہوا تو یقیناً اللہ ( بھی ان ) کافروں کا دشمن ہے