Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
قَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيۡمٌ ۙ‏ ﴿109﴾
قوم فرعون میں جو سردار لوگ تھے انہوں نے کہا کہ واقعی یہ شخص بڑا ماہر جادوگر ہے ۔
قال الملا من قوم فرعون ان هذا لسحر عليم
Said the eminent among the people of Pharaoh, "Indeed, this is a learned magician
Qom-e-firaon mein jo sardar log thay unhon ney kaha kay waqaee yeh shaks bara maahir jadoogar hai.
فرعون کی قوم کے سردار ( ایک دوسرے سے ) کہنے لگے کہ : یہ تو یقینی طور پر بڑا ماہر جادوگر ہے ۔
قوم فرعون کے سردار بولے یہ تو ایک علم والا جادوگر ہے ( ف۲۰۸ )
اس پر فرعون کی قوم کے سرداروں نے آپس میں کہا یقینا یہ شخص بڑا ماہر جادوگر ہے ،
قومِ فرعون کے سردار بولے: بیشک یہ ( تو کوئی ) بڑا ماہر جادوگر ہے
درباریوں سے مشورے ہوئے!٭٭ جب ڈر خوف جاتا رہا فرعون پھر سے اپنے تخت پر آ بیٹھا اور درباریوں کے اوسان درست ہوگئے تو فرعون نے کہا بھئی مجھے تو یہ جادوگر لگتا ہے اور ہے بھی بڑا استاد ۔ ان لوگوں نے اس کی تائید کی اور کہا حضور درست فرما رہے ہیں ۔ اب مشورے کرنے لگے کہ اگر یہ معاملہ یونہی رہا تو لوگ اس کی طرف مائل ہو جائیں گے اور جب یہ قوت پکڑے گا تو ہم سے بادشاہت چھین لے گا ہمیں جلاوطن کر دے گا بتاؤ کیا کرنا چاہئے ؟ اللہ کی شان ہے جس سے خوف کھایا وہی سامنے آیا ۔