Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
قَالَ اَلۡقُوۡا‌ ۚ فَلَمَّاۤ اَلۡقَوۡا سَحَرُوۡۤا اَعۡيُنَ النَّاسِ وَاسۡتَرۡهَبُوۡهُمۡ وَجَآءُوۡ بِسِحۡرٍ عَظِيۡمٍ‏ ﴿116﴾
۔ ( موسٰی علیہ السلام ) نے فرمایا کہ تم ہی ڈالو پس جب انہوں نے ڈالا تو لوگوں کی نظر بندی کردی اور ان پر ہیبت غالب کردی اور ایک طرح کا بڑا جادو دکھلایا ۔
قال القوا فلما القوا سحروا اعين الناس و استرهبوهم و جاءو بسحر عظيم
He said, "Throw," and when they threw, they bewitched the eyes of the people and struck terror into them, and they presented a great [feat of] magic.
( musa alh-e-salam ) ney farmaya kay tum hi dalo pur jab unhon ney dala to logon ki nazar bandi ker di aur unn per haibat ghalib ker di aur aik tarah ka bara jadoo dikhlaya.
موسیٰ نے کہا : تم پھینکو ! چنانچہ جب انہوں نے ( اپنی لاٹھیاں اور رسیاں ) پھینکیں تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا ، ان پر دہشت طاری کردی ، اور زبردست جادو کا مظاہرہ کیا ۔
کہا تمہیں ڈالو ( ف۲۱٤ ) جب انہوں نے ڈالا ( ف۲۱۵ ) لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا اور انہیں ڈرایا اور بڑا جادو لائے ،
انہوں نے جو اپنے آنچھر پھینکے تو نگاہوں کو مسحور اور دلوں کو خوف زدہ کر دیا اور بڑا ہی زبردست جادو بنا لائے ۔
موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: تم ہی ( پہلے ) ڈال دو پھر جب انہوں نے ( اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو زمین پر ) ڈالا ( تو انہوں نے ) لوگوں کی آنکھوں پرجادو کردیا اور انہیں ڈرا دیا اور وہ زبردست جادو ( سامنے ) لے آئے