Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
اِنَّ هٰٓؤُلَۤاءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمۡ فِيۡهِ وَبٰطِلٌ مَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‏ ﴿139﴾
یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں یہ تباہ کیا جائے گا اور ان کا یہ کام محض بے بنیاد ہے ۔
ان هؤلاء متبر ما هم فيه و بطل ما كانوا يعملون
Indeed, those [worshippers] - destroyed is that in which they are [engaged], and worthless is whatever they were doing."
Yeh log jiss kaam mein lagay hain yeh tabah kiya jayega aur inn kay yeh kaam mehaz bey bunyad hai.
ارے یہ لوگ تو وہ ہیں کہ جس دھندے میں لگے ہوئے ہیں سب برباد ہونے والا ہے ، اور جو کچھ کرتے آرہے ہیں ، سب باطل ہے ۔
یہ حال تو بربادی کا ہے جس میں یہ ( ف۲۵٦ ) لوگ ہیں اور جو کچھ کررہے ہیں نرا باطل ہے ،
یہ لوگ جس طریقہ کی پیروی کر رہے ہیں وہ تو برباد ہونے والا ہے اور جو عمل وہ کر رہے ہیں وہ سراسر باطل ہے ۔
بلاشبہ یہ لوگ جس چیز ( کی پوجا ) میں ( پھنسے ہوئے ) ہیں وہ ہلاک ہوجانے والی ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ ( بالکل ) باطل ہے