Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
فَلَمَّا عَتَوۡا عَنۡ مَّا نُهُوۡا عَنۡهُ قُلۡنَا لَهُمۡ كُوۡنُوۡا قِرَدَةً خٰسِـٮِٕیْنَ‏ ﴿166﴾
یعنی جب وہ ، جس کام سے ان کو منع کیا گیا تھا اس میں حد سے نکل گئے تو ہم نے ان کو کہہ دیا تم ذلیل بندر بن جاؤ ۔
فلما عتوا عن ما نهوا عنه قلنا لهم كونوا قردة خسىين
So when they were insolent about that which they had been forbidden, We said to them, "Be apes, despised."
Yani jab woh jiss kaam say unn ko mana kiya gaya tha uss mein hadd say nikal gaye to hum ney unn ko keh diya tum zaleel bandar bann jao.
چنانچہ ہوا یہ کہ جس کام سے انہیں روکا گیا تھا جب انہوں نے اس کے خلاف سرکشی کی تو ہم نے ان سے کہا : جاؤ ، ذلیل بندر بن جاؤ ( ٨٤ )
پھر جب انہوں نے ممانعت کے حکم سے سرکشی کی ہم نے ان سے فرمایا ہوجاؤ بندر دھتکارے ہوئے ( ف۲۱۷ )
پھر جب وہ پوری سرکشی کے ساتھ وہی کام کیے چلے گئے جس سے انہیں روکا گیا تھا ، تو ہم نے کہا کہ بندر ہو جاؤ ذلیل اور خوار ۔ 126
پھر جب انہوں نے اس چیز ( کے ترک کرنے کے حکم ) سے سرکشی کی جس سے وہ روکے گئے تھے ( تو ) ہم نے انہیں حکم دیا کہ تم ذلیل و خوار بندر ہوجاؤ
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :126 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ بقرہ ، حاشیہ نمبر۸۳ ۔