Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ وَلَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ‏ ﴿174﴾
ہم اسی طرح آیات کو صاف صاف بیان کرتے ہیں اور تاکہ وہ باز آجائیں ۔
و كذلك نفصل الايت و لعلهم يرجعون
And thus do We [explain in] detail the verses, and perhaps they will return.
Hum issi tarah aayaat ko saaf saaf biyan kertay hain aur takay woh baaz ajayen.
اور اسی طرح ہم نشانیوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں تاکہ لوگ ( حق کی طرف ) پلٹ آئیں ۔
اور ہم اسی طرح آیتیں رنگ رنگ سے بیان کرتے ہیں ( ف۳٤۰ ) اور اس لیے کہ کہیں وہ پھر آئیں ( ف۳٤۱ )
دیکھو ، اس طرح ہم نشانیاں واضح طور پر پیش کرتے ہیں ۔ 136 اور اس لیے کرتے ہیں کہ یہ لوگ پلٹ آئیں ۔ 137
اور اسی طرح ہم آیتوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ ( حق کی طرف ) رجوع کریں
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :136 یعنی معرفت حق کے جو نشانات انسان کے اپنے نفس میں موجود ہیں ان کا صاف صاف پتہ دیتے ہیں ۔ سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :137 یعنی بغاوت و انحراف کی روش چھوڑ کر بندگی و اطاعت کے رویہ کی طرف واپس ہوں ۔