Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
مَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِىَ لَهٗ ‌ؕ وَ يَذَرُهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ‏ ﴿186﴾
جس کو اللہ تعالٰی گمراہ کردے اس کو کوئی راہ پر نہیں لا سکتا ۔ اور اللہ تعالٰی ان کو ان کی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتا ہے ۔
من يضلل الله فلا هادي له و يذرهم في طغيانهم يعمهون
Whoever Allah sends astray - there is no guide for him. And He leaves them in their transgression, wandering blindly.
Jiss ko Allah Taalaa gumrah kerdey uss ko koi raah per nahi laa sakta. Aur Allah Taalaa unn ko unn ki gumrahi mein bhataktay huye chor deta hai.
جس کو اللہ گمراہ کردے اس کو کوئی ہدایت نہیں سے سکتا ، اور ایسے لوگوں کو اللہ ( بےیارومددگار ) چھوڑ دیتا ہے کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے پھریں ۔
جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں اور انہیں چھوڑتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں ،
جس کو اللہ رہنمائی سے محروم کر دے اس کے لیے پھر کوئی رہنما نہیں ہے ، اور اللہ انہیں ان کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے دیتا ہے ۔
جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے ( کوئی ) راہ دکھانے والا نہیں ، اور وہ انہیں ان کی سرکشی میں چھوڑے رکھتا ہے تاکہ ( مزید ) بھٹکتے رہیں
میری نشانیاں اور تعلیم گمراہوں کے لئے بےسود ہیں جس پر گمراہی لکھ دی گئی ہے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔ وہ جاہے ساری نشانیاں دیکھ لے لیکن سب بےسود ۔ اللہ کا ارادہ جس کے لئے فتنے کا ہو تو اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا ۔ میرا حکم تو یہی ہے کہ آسمان و زمین کی میری بیشمار نشانیوں پر غور کرو لیکن یہ ظاہر ہے کہ آیتیں اور ڈراوے بے ایمانوں کے لئے سود مند نہیں ۔