Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَاِنۡ تَدۡعُوۡهُمۡ اِلَى الۡهُدٰى لَا يَسۡمَعُوۡا‌ ؕ وَتَرٰٮهُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَيۡكَ وَهُمۡ لَا يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿198﴾
اور ان کو اگر کوئی بات بتلانے کو پکارو تو اس کو نہ سنیں اور ان کو آپ دیکھتے ہیں کہ گویا وہ آپ کو دیکھ رہے ہیں اور وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے ہیں ۔
و ان تدعوهم الى الهدى لا يسمعوا و ترىهم ينظرون اليك و هم لا يبصرون
And if you invite them to guidance, they do not hear; and you see them looking at you while they do not see.
Aur agar inn ko koi baat batlaney ko pukaro to iss ko na sunen aur inn ko aap dekhtay hain kay goya woh aap ko dekh rahey hain aur woh kuch bhi nahi dekhtay.
اور اگر تم انہیں صحیح راستے کی طرف بلاؤ تو وہ سنیں گے بھی نہیں ۔ وہ تمہیں نظر تو اس طرح آتے ہیں جیسے تمہیں دیکھ رہے ہوں ، لیکن حقیقت میں انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا ۔
اور اگر تم انہیں راہ کی طرف بلاؤ تو نہ سنیں اور تو انہیں دیکھے کہ وہ تیری طرف دیکھ رہے ہیں ( ف۳۸۵ ) اور انہیں کچھ بھی نہیں سوجھتا ،
بلکہ اگر تم انہیں سیدھی راہ پر آنے کے لیے کہو تو وہ تمہاری بات سن بھی نہیں سکتے ۔ بظاہر تم کو ایسا نظر آتا ہے کہ وہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں مگر فی الواقع وہ کچھ بھی نہیں دیکھتے ۔
اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو وہ سن ( بھی ) نہیں سکیں گے ، اور آپ ان ( بتوں ) کو دیکھتے ہیں ( وہ اس طرح تراشے گئے ہیں ) کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ ( کچھ ) نہیں دیکھتے