Surah

Information

Surah # 7 | Verses: 206 | Ruku: 24 | Sajdah: 1 | Chronological # 39 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 163-170, from Madina
وَاِمَّا يَنۡزَغَـنَّكَ مِنَ الشَّيۡطٰنِ نَزۡغٌ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِ‌ؕ اِنَّهٗ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ‏ ﴿200﴾
اوراگر آپ کو کوئی وسوسہ شیطان کی طرف سے آنے لگے تو اللہ کی پناہ مانگ لیا کیجئے بلاشبہ وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے ۔
و اما ينزغنك من الشيطن نزغ فاستعذ بالله انه سميع عليم
And if an evil suggestion comes to you from Satan, then seek refuge in Allah . Indeed, He is Hearing and Knowing.
Aur agar aap ko koi waswasa shetan ki taraf say aaney lagay to Allah ki panah maang liya kijiye bila shuba woh khoob sunnay wala khoob jannay wala hai.
اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے تمہیں کوئی کچو کا لگ جائے تو اللہ کی پناہ مانگ لو ۔ ( ١٠٠ ) یقینا وہ ہر بات سننے والا ، ہر چیز جاننے والا ہے ۔
اور اے سننے والے اگر شیطان تجھے کوئی کونچا دے ( کسی برے کام پر اکسائے ) تو اللہ کی پناہ مانگ بیشک وہی سنتا جانتا ہے ،
اگر کبھی شیطان تمہیں اکسائے تو اللہ کی پناہ مانگو ، وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے ۔
اور ( اے انسان! ) اگر شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ ( ان امور کے خلاف ) تجھے ابھارے تو اللہ سے پناہ طلب کیا کر ، بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے