Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
بَلٰى مَنۡ اَسۡلَمَ وَجۡهَهٗ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ فَلَهٗۤ اَجۡرُهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ‏ ﴿112﴾
سنو !جو بھی اپنے آپ کو خلوص کے ساتھ اللہ کے سامنے جھکا دے ۔ بیشک اسے اس کا رب پورا بدلہ دے گا ، اس پر نہ تو کوئی خوف ہوگا ، نہ غم اور اداسی ۔
بلى من اسلم وجهه لله و هو محسن فله اجره عند ربه و لا خوف عليهم و لا هم يحزنون
Yes [on the contrary], whoever submits his face in Islam to Allah while being a doer of good will have his reward with his Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.
Suno! Jo bhi apney aap ko khuloos kay sath Allah kay samney jhuka dey. Be-shak ussay uss ka rab poora badla dey ga iss per na to koi khof hoga na ghum aur udasi.
کیوں نہیں؟ ( قاعدہ یہ ہے کہ ) جو شخص بھی اپنا رخ اللہ کے آگے جھکا دے ، اور وہ نیک عمل کرنے والا ہو ، اسے اپنا اجر اپنے پروردگار کے پاس ملے گا ۔ اور ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
ہاں کیوں نہیں جس نے اپنا منہ جھکایا اللہ کے لئے اور وہ نیکو کار ہے ( ف۱۹۸ ) تو اس کا نیگ اس کے رب کے پاس ہے اور انہیں کچھ اندیشہ ہو اور نہ کچھ غم ۔ ( ف۱۹۹ )
در اصل نہ تمہاری کچھ خصوصیت ہے ، نہ کسی اور کی ۔ حق یہ ہے کہ جو بھی اپنی ہستی کو اللہ کی اطاعت میں سونپ دے اور عملاً نیک روش پر چلے ، اس کے لیے اس کے رب کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کےلیے کسی خوف یا رنج کا کوئی موقع نہیں ۔ ؏١۳
ہاں ، جس نے اپنا چہرہ اﷲ کے لئے جھکا دیا ( یعنی خود کو اﷲ کے سپرد کر دیا ) اور وہ صاحبِ اِحسان ہو گیا تو اس کے لئے اس کا اجر اس کے رب کے ہاں ہے اور ایسے لوگوں پر نہ کوئی خوف ہو گا اورنہ وہ رنجیدہ ہوں گے