Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
وَاِذۡ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَـكُمُ الۡيَوۡمَ مِنَ النَّاسِ وَاِنِّىۡ جَارٌ لَّـكُمۡ‌ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الۡفِئَتٰنِ نَكَصَ عَلٰى عَقِبَيۡهِ وَقَالَ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّنۡكُمۡ اِنِّىۡۤ اَرٰى مَا لَا تَرَوۡنَ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اللّٰهَ‌ؕ وَاللّٰهُ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ‏ ﴿48﴾
جبکہ ان کے اعمال کو شیطان انہیں زینت دار دکھا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ لوگوںمیں سے کوئی بھی آج تم پر غالب نہیں آسکتا میں خود بھی تمہاراحمایتی ہوں لیکن جب دونوں جماعتیں نمودار ہوئیں تو اپنی ایڑیوں کے بل پیچھے ہٹ گیا اور کہنے لگا میں تو تم سے بری ہوں ۔ میں وہ دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھ رہے میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سخت عذاب والا ہے ۔
و اذ زين لهم الشيطن اعمالهم و قال لا غالب لكم اليوم من الناس و اني جار لكم فلما تراءت الفتن نكص على عقبيه و قال اني بريء منكم اني ارى ما لا ترون اني اخاف الله و الله شديد العقاب
And [remember] when Satan made their deeds pleasing to them and said, "No one can overcome you today from among the people, and indeed, I am your protector." But when the two armies sighted each other, he turned on his heels and said, "Indeed, I am disassociated from you. Indeed, I see what you do not see; indeed I fear Allah . And Allah is severe in penalty."
Jabkay unn kay aemaal ko shetan zeenat daar dikha raha tha aur keh raha tha kay logon mein say koi bhi aaj tum per ghalib nahi aa sakta mein khud bhi tumhara himayati hun lekin jab donon jamaten namoo daar huen to apni aeriyon kay ball peechay hatt gaya aur kehnay laga mein tum say bari hun. Mein woh dekh raha hun jo tum nahi dekh rahey. Mein Allah say darta hun aur Allah Taalaa sakhta azab wala hai.
اور وہ وقت ( بھی قابل ذکر ہے ) جب شیطان نے ان ( کافروں ) کو یہ سمجھایا تھا کہ ان کے اعمال بڑے خوشنما ہیں اور یہ کہا تھا کہ : آج انسانوں میں کوئی نہیں ہے جو تم پر غالب آسکے ، اور میں تمہاری کوئی ذمہ داری نہیں لے سکتا ، ( 34 ) مجھے جو کچھ نظر آرہا ہے وہ تمہیں نظر نہیں آرہا ۔ مجھے اللہ سے ڈر لگ رہا ہے اور اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے ۔
اور جبکہ شیطان نے ان کی نگاہ میں ان کے کام بھلے کر دکھائے ( ف۹۰ ) اور بولا آج تم پر کوئی شخص غالب آنے والا نہیں اور تم میری پناہ میں ہو تو جب دونوں لشکر آمنے سامنے ہوئے الٹے پاؤں بھاگا اور بولا میں تم سے الگ ہوں ( ف۹۱ ) میں وہ دیکھتا ہوں جو تمہیں نظر نہیں آتا ( ف۹۲ ) میں اللہ سے ڈرتا ہوں ( ف۹۳ ) اور اللہ کا عذاب سخت ہے ،
ذرا خیال کرو اس وقت کا جب کہ شیطان نے ان لوگوں کے کرتوت ان کی نگاہوں میں خوشنما بنا کر دکھائے تھے اور ان سے کہا تھا کہ آج کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور یہ کہ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ مگر جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو وہ الٹے پاؤں پھر گیا اور کہنے لگا کہ میرا تمہارا ساتھ نہیں ہے ، میں وہ کچھ دیکھ رہا ہوں جو تم لوگ نہیں دیکھتے ، مجھے خدا سے ڈر لگتا ہے اور خدا بڑی سخت سزا دینے والا ہے ۔ ؏ ٦
اور جب شیطان نے ان ( کافروں ) کے لئے ان کے اَعمال خوش نما کر دکھائے اور اس نے ( ان سے ) کہا: آج لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہیں ( ہو سکتا ) اور بیشک میں تمہیں پناہ دینے والا ( مددگار ) ہوں ۔ پھر جب دونوں فوجوں نے ایک دوسرے کو ( مقابل ) دیکھ لیا تو وہ الٹے پاؤں بھاگ گیا اور کہنے لگا: بیشک میں تم سے بے زار ہوں ، یقیناً میں وہ ( کچھ ) دیکھ رہا ہوں جو تم نہیں دیکھتے ، بیشک میں اللہ سے ڈرتا ہوں ، اور اللہ سخت عذاب دینے والا ہے