Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَاَنَّ اللّٰهَ لَـيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّـلۡعَبِيۡدِۙ‏ ﴿51﴾
یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ۔
ذلك بما قدمت ايديكم و ان الله ليس بظلام للعبيد
That is for what your hands have put forth [of evil] and because Allah is not ever unjust to His servants."
Yeh ba-sabab unn kaamon kay jo tumharay haathon ney pehlay hi bhej rakha hai be-shak Allah apney bandon per zulm kerney wala nahi.
یہ سب کچھ ان اعمال کا بدلہ ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیج رکھے تھے ، اور یہ بات طے ہے کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔
یہ ( ف۱۰۰ ) بدلہ ہے اس کا جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا ( ف۱۰۱ ) اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا ( ف۱۰۲ )
یہ وہ جزا ہے جس کا سامان تمہارے اپنے ہاتھوں نے پیشگی مہیّا کر رکھا تھا ، ورنہ اللہ تو اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے ۔
یہ ( عذاب ) ان ( اعمالِ بد ) کے بدلہ میں ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے اور اللہ ہرگز بندوں پر ظلم فرمانے والا نہیں