Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
لَوۡلَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمۡ فِيۡمَاۤ اَخَذۡتُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ‏ ﴿68﴾
اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی ۔
لو لا كتب من الله سبق لمسكم فيما اخذتم عذاب عظيم
If not for a decree from Allah that preceded, you would have been touched for what you took by a great punishment.
Agar pehlay hi say Allah ki taraf say baat likhi hui na hoti to jo kuch tum ney liya hai iss baray mein tumhen koi bari saza hoti.
اگر اللہ کی طرف سے ایک لکھا ہوا حکم پہلے نہ آچکا ہوتا تو جو راستہ تم نے اختیار کیا ، اس کی وجہ سے تم پر کوئی بڑی سزا آجاتی ۔ ( ٤٨ )
اگر اللہ پہلے ایک بات لکھ نہ چکا ہوتا ( ف۱۲۷ ) تو اے مسلمانو! تم نے جو کافروں سے بدلے کا مال لے لیا اس میں تم پر بڑا عذاب آتا ،
اگر اللہ کا نوشتہ پہلے نہ لکھا جا چکا ہوتا تو جو کچھ تم لوگوں نے لیا ہے اس کی پاداش میں تم کو بڑی سزا دی جاتی ۔
اگر اللہ کی طرف سے پہلے ہی ( معافی کا حکم ) لکھا ہوا نہ ہوتا تو یقیناً تم کو اس ( مال فدیہ کے بارے ) میں جو تم نے ( بدر کے قیدیوں سے ) حاصل کیا تھا بڑا عذاب پہنچتا