Surah

Information

Surah # 8 | Verses: 75 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 88 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 30-36 from Makkah
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَهَاجَرُوۡا وَجَاهَدُوۡا مَعَكُمۡ فَاُولٰۤٮِٕكَ مِنۡكُمۡ‌ؕ وَاُولُوا الۡاَرۡحَامِ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلٰى بِبَعۡضٍ فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏ ﴿75﴾
اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کیا ۔ پس یہ لوگ بھی تم میں سے ہی ہیں اور رشتے ناطے والے ان میں سے بعض بعض سے زیادہ نزدیک ہیں اللہ کے حکم میں بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز کا جاننے والا ہے ۔
و الذين امنوا من بعد و هاجروا و جهدوا معكم فاولىك منكم و اولوا الارحام بعضهم اولى ببعض في كتب الله ان الله بكل شيء عليم
And those who believed after [the initial emigration] and emigrated and fought with you - they are of you. But those of [blood] relationship are more entitled [to inheritance] in the decree of Allah . Indeed, Allah is Knowing of all things.
Aur jo log iss kay baad eman laye aur hijrat ki aur tumharay sath hoker jihad kiya. Pus yeh log bhi tum mein say hi hain aur rishtay naatay walay inn mein say baaz baaz ziyada nazdeek hain Allah kay hukum mein be-shak Allah Taalaa her cheez ka jannay wala hai.
اور جنہوں نے بعد میں ایمان قبول کیا ، اور ہجرت کی ، اور تمہارے ساتھ جہاد کیا تو وہ بھی تم میں شامل ہیں ۔ اور ( ان میں سے ) جو لوگ ( پرانے مہاجرین کے ) رشتہ دار ہیں ، وہ اللہ کی کتاب میں ایک دوسرے ( کی میراث کے دوسروں سے ) زیادہ حق دار ہیں ۔ ( ٥٥ ) یقینا اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھتا ہے ۔
اور جو بعد کو ایمان لائے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ جہاد کیا وہ بھی تمہیں میں سے ہیں ( ف٤٤ ) اور رشتہ والے ایک دوسرے سے زیادہ نزدیک ہیں اللہ کی کتاب میں ( ف۱٤۵ ) بیشک اللہ سب کچھ جانتا ہے ،
اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اور ہجرت کر کے آگئے اور تمہارے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے لگے وہ بھی تم ہی میں شامل ہیں ۔ مگر اللہ کی کتاب میں خون کے رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں ، 53 یقیناً اللہ ہر چیز کو جانتا ہے ۔ ؏ ١۰
اور جو لوگ اس کے بعد ایمان لائے اور انہوں نے راہِ حق میں ( قربانی دیتے ہوئے ) گھر بار چھوڑ دیئے اور تمہارے ساتھ مل کر جہاد کیا تو وہ لوگ ( بھی ) تم ہی میں سے ہیں ، اور رشتہ دار اللہ کی کتاب میں ( صلہ رحمی اور وراثت کے لحاظ سے ) ایک دوسرے کے زیادہ حق دار ہیں ، بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے