Surah

Information

Surah ID #9
Total Verses 129 Ayaat
Rukus 16
Sajdah 0
Actual Order #113
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
Surah 9: At-Tawba Ayat #2
فَسِيۡحُوۡا فِى الۡاَرۡضِ اَرۡبَعَةَ اَشۡهُرٍ وَّاعۡلَمُوۡۤا اَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِى اللّٰهِ‌ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ مُخۡزِى الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿2﴾
So travel freely, [O disbelievers], throughout the land [during] four months but know that you cannot cause failure to Allah and that Allah will disgrace the disbelievers.
پس ( اے مشرکو! ) تم ملک میں چار مہینے تک تو چل پھر لو جان لو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو اور یہ ( بھی یاد رہے ) کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے ۔

More translations & tafseer

فسيحوا في الارض اربعة اشهر و اعلموا انكم غير معجزي الله و ان الله مخزي الكفرين
So travel freely, [O disbelievers], throughout the land [during] four months but know that you cannot cause failure to Allah and that Allah will disgrace the disbelievers.
Pus ( aey mushriko! ) tum mulk mein char maheenay tak to chal phir lo jaan lo kay tum Allah ko aajiz kerney walay nahi ho aur yeh ( bhi yaad rahey ) kay Allah kafiron ko ruswa kerney wala hai.
لہذا ( اے مشرکو ) تمہیں چار مہینے تک اجازت ہے کہ تم ( عرب کی ) سرزمین میں آزادی سے گھومو پھرو ، اور یہ بات جان رکھو کہ تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ، اور یہ بات بھی کہ اللہ اب کافروں کو رسوا کرنے والا ہے ۔
تو چار مہینے زمین پر چلو پھرو اور جان رکھو کہ تم اللہ کو تھکا نہیں سکتے ( ف۳ ) اور یہ کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے ( ف٤ )
پس تم لوگ ملک میں چار مہینے اور چل پھر لو3 اور جان رکھو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو ، اور یہ کہ اللہ منکرین حق کو رسوا کرنے والا ہے ۔
پس ( اے مشرکو! ) تم زمین میں چار ماہ ( تک ) گھوم پھر لو ( اس مہلت کے اختتام پر تمہیں جنگ کا سامنا کرنا ہوگا ) اور جان لو کہ تم اللہ کو ہرگز عاجز نہیں کر سکتے اور بیشک اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :3 یہ اعلان ۱۰ ذی الحجہ سن ۹ ھجری کو ہوا تھا ۔ اس وقت ۱۰ ربیع الثانی سن ۱۰ ھجری تک چار مہینہ کی مہلت ان لوگوں کو دی گئی کہ اس دوران میں اپنی پوزیشن پر اچھی طرح غور کرلیں ۔ لڑنا ہو تو لڑائی کے لیے تیار ہو جائیں ، ملک چھوڑنا ہو تو اپنی جائے پناہ تلاش کر لیں ، اسلام قبول کرنا ہو تو سوچ سمجھ کر قبول کرلیں ۔