Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
وَيُذۡهِبۡ غَيۡظَ قُلُوۡبِهِمۡ‌ ؕ وَ يَتُوۡبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ‏ ﴿15﴾
اور ان کے دل کا غم و غصہ دور کرے گا اور وہ جس کی طرف چاہتا ہے رحمت سے توجہ فرماتا ہے ، اللہ جانتا بو جھتا حکمت والا ہے ۔
و يذهب غيظ قلوبهم و يتوب الله على من يشاء و الله عليم حكيم
And remove the fury in the believers' hearts. And Allah turns in forgiveness to whom He wills; and Allah is Knowing and Wise.
Aur unn kay dil ka ghum-o-gussa door keray ga aur woh jiss ki taraf chahata hai rehmat say tawajja farmata hai. Allah khoob janta boojhta hikmat wala hai.
اور ان کے دل کی کڑھن دور کردے ، اور جس کی چاہے توبہ قبول کرلے ( ١٣ ) اور اللہ کا علم بھی کامل ہے ، حکمت بھی کامل
اور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا ( ف۳٤ ) اور اللہ جس کی چاہے تو یہ قبول فرمائے ( ف۳۵ ) اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،
اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا ، اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے گا ۔ 17 اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے ۔
اور ان کے دلوں کا غم و غصہ دور فرمائے گا اور جس کی چاہے گا توبہ قبول فرمائے گا ، اور اللہ بڑے علم والا بڑی حکمت والا ہے
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :17 یہ ایک ہلکا سا اشارہ ہے اس امکان کی طرف جو آگے چل کر واقعہ کی صورت میں نمودار ہوا ۔ مسلمان جو یہ سمجھ رہے تھے کہ بس اس اعلان کے ساتھ ہی ملک میں خون کی ندیاں بہ جائیں گی ، ان کی اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے اشارۃ انہیں بتایا گیا ہے کہ یہ پالیسی اختیار کرنے میں جہاں اس کا امکان ہے کہ ہنگامہ جنگ برپا ہوگا وہاں اس کا بھی امکان ہے کہ لوگوں کو توبہ کی توفیق نصیب ہو جائے گی ۔ لیکن اس اشارہ کو زیادہ نمایاں اس لیے نہیں کیا گیا کہ ایسا کرنے سے ایک طرف تو مسلمانوں کی تیاری جنگ ہلکی پڑجاتی اور دوسری طرف مشرکین کے لیے اس دھمکی کا پہلو بھی خفیف ہو جاتا جس نے انہیں پوری سنجیدگی کے ساتھ اپنی پوزیشن کی نزاکت پر غور کرنے اور بالآخر نظام اسلامی میں جذب ہوجانے پر آمادہ کیا ۔