Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
يُبَشِّرُهُمۡ رَبُّهُمۡ بِرَحۡمَةٍ مِّنۡهُ وَرِضۡوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّهُمۡ فِيۡهَا نَعِيۡمٌ مُّقِيۡمٌ ۙ‏ ﴿21﴾
انہیں ان کا رب خوشخبری دیتا ہے اپنی رحمت کی اور رضامندی کی اور جنتوں کی ان کے لئے وہاں دوامی نعمت ہے ۔
يبشرهم ربهم برحمة منه و رضوان و جنت لهم فيها نعيم مقيم
Their Lord gives them good tidings of mercy from Him and approval and of gardens for them wherein is enduring pleasure.
Enhen unn ka rab khushkhabri deta hai apni rehmat ki aur raza mandi ki aur jannaton ki inn kay liye wahan dawami nemat hai.
ان کا پروردگار انہیں اپنی طرف سے رحمت اور خوشنودی کی ، اور ایسے باغات کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لیے دائمی نعمتیں ہیں ۔
ان کا رب انہیں خوشی سناتا ہے اپنی رحمت اور اپنی رضا کی ( ف٤٦ ) اور ان باغوں کی جن میں انہیں دائمی نعمت ہے
ان کا ربّ انہیں اپنی رحمت اور خوشنودی اور ایسی جنتوں کی بشارت دیتا ہے جہاں ان کے لیے پائیدار عیش کے سامان ہیں ۔
ان کا رب انہیں اپنی جانب سے رحمت کی اور ( اپنی ) رضا کی اور ( ان ) جنتوں کی خوشخبری دیتا ہے جن میں ان کے لئے دائمی نعمتیں ہیں