Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
ثُمَّ يَتُوۡبُ اللّٰهُ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰ لِكَ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ ﴿27﴾
پھر اس کے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالٰی اپنی رحمت کی توجہ فرمائے گا اللہ ہی بخشش و مہربانی کرنے والا ہے ۔
ثم يتوب الله من بعد ذلك على من يشاء و الله غفور رحيم
Then Allah will accept repentance after that for whom He wills; and Allah is Forgiving and Merciful.
Phir iss kay baad bhi jiss per chahaye Allah Taalaa apni rehmat ki tawajja farmaye ga Allah hi bakhsish-o-meharbani kerney wala hai.
پھر اللہ جس کو چاہے اس کے بعد توبہ نصیب کردے ، ( ٢١ ) اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
پھر اس کے بعد اللہ جسے چاہے گا توبہ دے گا ( ف۵٦ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
پھر ﴿تم یہ بھی دیکھ چکے ہو کہ﴾ اس طرح سزا دینے کے بعد اللہ جس کو چاہتا ہے توبہ کی توفیق بھی بخش دیتا ہے ، 24 اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔
پھر اللہ اس کے بعد بھی جس کی چاہتا ہے توبہ قبول فرماتا ہے ( یعنی اسے توفیقِ اسلام اور توجہِ رحمت سے نوازتا ہے ) ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :24 غزوہ حنین میں فتح حاصل کرنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شکست خوردہ دشمنوں کے ساتھ جس فیاضی و کریم النفسی کا برتاؤ کیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں سے بیشتر آدمی مسلمان ہو گئے ۔ اس مثال سے مسلمانوں کو یہ بتانا مقصود ہے کہ تم نے یہی کیوں سمجھ رکھا ہے کہ بس اب سارے مشرکین عرب تہس نہس کر ڈالے جائیں گے ۔ نہیں ، پہلے کے تجربات کو دیکھتے ہوئے تو تم کو یہ توقع ہونی چاہیے کہ جب نظام جاہلیت کے فروغ و بقا کی کوئی امید ان لوگوں کو باقی نہ رہے گی اور وہ سہارے ختم ہو جائیں گے جن کی وجہ سے یہ اب تک جاہلیت کو چمٹے ہوئے ہیں تو خود بخود یہ اسلام کے دامن رحمت میں پناہ لینے کے لیے آجائیں گے ۔