Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
قُلۡ اَنۡفِقُوۡا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًا لَّنۡ يُّتَقَبَّلَ مِنۡكُمۡ‌ؕ اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ‏ ﴿53﴾
کہہ دیجئے کہ تم خوشی یا ناخوشی کسی طرح بھی خرچ کرو قبول تو ہرگز نہ کیا جائے گا یقیناً تم فاسق لوگ ہو ۔
قل انفقوا طوعا او كرها لن يتقبل منكم انكم كنتم قوما فسقين
Say, "Spend willingly or unwillingly; never will it be accepted from you. Indeed, you have been a defiantly disobedient people."
Keh dijiye kay tum khushi ya na khushi kissi tarah bhi kharach kero qabool to hergiz na kiya jayega yaqeenan tum fasiq log ho.
کہہ دو کہ : تم اپنا مال چاہے خوشی خوشی چندے میں دو ، یا بددلی سے ، وہ تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ۔ ( ٤٤ ) تم ایسے لوگ ہو جو مسلسل نافرمانی کرتے رہے ہو ۔
تم فرماؤ کہ دل سے خرچ کرو یا ناگواری سے تم سے ہرگز قبول نہ ہوگا ( ف۱۲٦ ) بیشک تم بےحکم لوگ ہو ،
ان سے کہو تم اپنے مال خواہ راضی خوشی خرچ کرو یا بکراہت 53 ، بہرحال وہ قبول نہ کیے جائیں گے کیونکہ تم فاسق لوگ ہو ۔
فرما دیجئے: تم خوشی سے خرچ کرو یا ناخوشی سے تم سے ہرگز وہ ( مال ) قبول نہیں کیا جائے گا ، بیشک تم نافرمان لوگ ہو
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :53 بعض منافق ایسے بھی تھے جو اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنے کے لیے تو تیار نہ تھے ، مگر یہ بھی نہ چاہتے تھے کہ اس جہاد اور اس کی سعی سے بالکل کنارہ کش رہ کر مسلمانوں کی نگاہ میں اپنی ساری وقعت کھو دیں اور اپنے نفاق کو علانیہ ظاہر کردیں ۔ اس لیے وہ کہتے تھے کہ ہم جنگی خدمت کو انجام دینے سے تو اس وقت معذرت چاہتے ہیں ، لیکن مال سے مدد کرنے کے لیے حاضر ہیں ۔