Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يَتۡلُوۡنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ اُولٰٓٮِٕكَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ‌ ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ‏ ﴿121﴾
جنہیں ہم نے کتاب دی اور وہ اسے پڑھنے کے حق کے ساتھ پڑھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے ساتھ کفر کرے وہ نقصان والا ہے ۔
الذين اتينهم الكتب يتلونه حق تلاوته اولىك يؤمنون به و من يكفر به فاولىك هم الخسرون
Those to whom We have given the Book recite it with its true recital. They [are the ones who] believe in it. And whoever disbelieves in it - it is they who are the losers.
Jinhen hum ney kitab di hai aur woh issay parhney kay haq kay sath parhtay hain woh iss kitab per bhi eman rakhtay hain aur jo iss kay sath kufur keray woh nuksan wala hai.
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ، جبکہ وہ اس کی تلاوت اس طرح کرتے ہوں جیسا اس کی تلاوت کا حق ہے ، تو وہ لوگ ہی ( درحقیقت ) اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ( ٧٨ ) اور جو اس کا انکار کرتے ہوں تو ایسے لوگ ہی نقصان اٹھانے والے ہیں ْ
جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جیسی چاہئے اس کی تلاوت کرتے ہیں وہی اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کے منکر ہوں تو وہی زیاں کار ہیں ۔ ( ف۲۲۱ )
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے ، وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے ۔ وہ اس پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں ۔ 122 اور جو اس کے ساتھ کفر کا رویہ اختیار کریں ، وہی اصل میں نقصان اٹھانے والے ہیں ۔ ؏١٤
۔ ( ایسے لوگ بھی ہیں ) جنہیں ہم نے کتاب دی وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسے پڑھنے کا حق ہے ، وہی لوگ اس ( کتاب ) پر ایمان رکھتے ہیں ، اور جو اس کا انکار کر رہے ہیں سو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :122 یہ اہل کتاب کے صالح عنصر کی طرف اشارہ ہے کہ یہ لوگ دیانت اور راستی کے ساتھ خدا کی کتاب کو پڑھتے ہیں ۔ اس لیے جو کچھ کتاب اللہ کی رُو سے حق ہے ، اسے حق مان لیتے ہیں ۔