Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
وَاتَّقُوۡا يَوۡمًا لَّا تَجۡزِىۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَيۡـًٔـا وَّلَا يُقۡبَلُ مِنۡهَا عَدۡلٌ وَّلَا تَنۡفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ‏ ﴿123﴾
اُس دن سے ڈرو جس دن کوئی نفس کسی نفس کو کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے گا ، نہ کسی شخص سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا نہ اسے کوئی شفاعت نفع دے گی نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔
و اتقوا يوما لا تجزي نفس عن نفس شيا و لا يقبل منها عدل و لا تنفعها شفاعة و لا هم ينصرون
And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, and no compensation will be accepted from it, nor will any intercession benefit it, nor will they be aided.
Uss din say daro jiss din koi nafss kissi nafss ko kuch faeeda na phoncha sakay ga na kissi shaks say koi fidya qabool kiya jayega na ussay koi shifaat nafa dey gi na unn ki madad ki jayegi.
اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص بھی کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا ، نہ کسی سے کسی قسم کا فدیہ قبول کیا جائے گا ، نہ اس کو کوئی سفارش فائدہ دے گی اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی ۔ ( ٧٩ )
اور ڈرو اس دن سے کہ کوئی جان دوسرے کا بدلہ نہ ہوگی اور نہ اس کو کچھ لے کر چھوڑیں اور نہ کافر کو کوئی سفارش نفع دے ( ف۲۲۲ ) اور نہ ان کی مدد ہو ۔
اور ڈرو اس دن سے ، جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا ، نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا ، نہ کوئی سفارش ہی آدمی کو فائدہ دے گی ، اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی ۔
اور اس دن سے ڈرو جب کوئی جان کسی دوسری جان کی جگہ کوئی بدلہ نہ دے سکے گی اور نہ اس کی طرف سے ( اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے ) کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ اس کو ( اِذنِ الٰہی کے بغیر ) کوئی سفارش ہی فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ ( اَمرِِ الٰہی کے خلاف ) انہیں کوئی مدد دی جا سکے گی