Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
رَضُوۡا بِاَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُوۡنَ‏ ﴿87﴾
یہ تو خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر ریجھ گئے اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اب وہ کچھ سمجھ عقل نہیں رکھتے ۔
رضوا بان يكونوا مع الخوالف و طبع على قلوبهم فهم لا يفقهون
They were satisfied to be with those who stay behind, and their hearts were sealed over, so they do not understand.
Yeh to khana nasheen aurton ka sath denay per reejh gaye aur inn kay dilon per mohar laga di gaee abb woh kuch samajh aqal nahi rakhtay.
یہ اس بات سے خوش ہیں کہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوجائیں ، اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے ، چنانچہ وہ نہیں سمجھتے ( کہ وہ کیا کر رہے ہیں ) ۔
انہیں پسند آیا کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں اور ان کے دلوں پر مہُر کردی گئیں ( ف۱۹٦ ) تو وہ کچھ نہیں سمجھتے ( ف۱۹۷ )
ان لوگوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور ان کے دلوں پر ٹھپّہ لگا دیا گیا ، اس لیے ان کی سمجھ میں اب کچھ نہیں آتا ۔ 89
انہوں نے یہ پسند کیا کہ وہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں ، بچوں اور معذوروں کے ساتھ ہو جائیں اور ان کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی ہے سو وہ کچھ نہیں سمجھتے
سورة التَّوْبَة حاشیہ نمبر :89 یعنی اگرچہ یہ بری شرم کے قابل بات ہے کہ اچھے خاصے ہٹے کٹے ، تندرست ، صاحب مقدرت لوگ ، ایمان کا دعویٰ رکھنے کے باوجود کام کا وقت آنے پر میدان میں نکلنے کے بجائے گھروں میں گھس بیٹھیں اور عورتوں میں جا شامل ہوں ، لیکن چونکہ ان لوگوں نے خود جان بوجھ کر اپنے لیے یہی رویہ پسند کیا تھا اس لیے قانون فطرت کے مطابق ان سے وہ پاکیزہ احساسات چھین لیے گئے جن کی بدولت آدمی ایسے ذلیل اطوار اختیار کرنے میں شرم محسوس کیا کرتا ہے ۔