Surah

Information

Surah # 9 | Verses: 129 | Ruku: 16 | Sajdah: 0 | Chronological # 113 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except last two verses from Makkah
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِىَ اللّٰهُ ۖ  لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ‌ ؕ وَهُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ‏ ﴿129﴾
پھر اگر روگردانی کریں تو آپ کہہ دیجئے کہ میرے لئے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے ۔
فان تولوا فقل حسبي الله لا اله الا هو عليه توكلت و هو رب العرش العظيم
But if they turn away, [O Muhammad], say, "Sufficient for me is Allah ; there is no deity except Him. On Him I have relied, and He is the Lord of the Great Throne."
Phir agar roo gardaani keren to aap keh dijiye kay meray liya Allah kafi hai iss kay siwa koi mabood nahi. Mein ney issi per bharosa kiya aur woh baray arsh ka maalik hai.
پھر بھی اگر یہ لوگ منہ موڑیں تو ( اے رسول ! ان سے ) کہہ دو کہ : میرے لیے اللہ کافی ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا ہے ، اور وہی عرش عظیم کا مالک ہے ۔
پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۳۰۹ ) تو تم فرمادو کہ مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے ( ف۳۱۰ )
اب اگر یہ لوگ تم سے منہ پھیرتے ہیں تو اے نبی ، ان سے کہہ دو کہ میرے لیے اللہ بس کرتا ہے ، کوئی معبود نہیں مگر وہ ، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ مالک ہے عرشِ عظیم کا ۔ ؏ ١٦
اگر ( ان بے پناہ کرم نوازیوں کے باوجود ) پھر ( بھی ) وہ روگردانی کریں تو فرما دیجئے: مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں اسی پر بھروسہ کئے ہوئے ہوں اور وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے