Indeed, those who do not expect the meeting with Us and are satisfied with the life of this world and feel secure therein and those who are heedless of Our signs
Jin logon ko humaray pass aaney ka yaqeen nahi hai aur woh dunyawi zindagi per razi hogaye hain aur iss mein ji laga bethay hain aur jo log humari aayaton say ghafil hain.
بیشک وہ جو ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے ( ف۱۳ ) اور دنیا کی زندگی پسند کر بیٹھے اور اس پر مطمئن ہوگئے ( ف۱٤ ) اور وہ جو ہماری آیتوں سے غفلت کرتے ہیں ( ف۱۵ )
نادان و محروم لوگ
جو لوگ قیامت کے منکر ہیں ، جو اللہ کی ملاقات کے امیدوار نہیں ۔ جو اس دنیا پر خوش ہوگئے ہیں ، اسی پر دل لگا لیا ہے ، نہ اس زندگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں ، نہ اس زندگی کو سود مند بناتے ہیں اور اس پر مطمئن ہیں ۔ اللہ کی پیدا کردہ نشانیوں سے غافل ہیں ۔ اللہ کی نازل کردہ آیتوں میں غور فکر نہیں کرتے ، ان کی آخری جگہ جہنم ہے ۔ جو ان کی خطاؤں اور گناہوں کا بدلہ ہے جو ان کے کفر و شرک کی جزا ہے ۔