Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
وَاللّٰهُ يَدۡعُوۡۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِؕ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏ ﴿25﴾
اور اللہ تعالٰی سلامتی کے گھر کی طرف تم کو بلاتا ہے اور جس کو چاہتا ہے راہ راست پر چلنے کی توفیق دیتا ہے ۔
و الله يدعوا الى دار السلم و يهدي من يشاء الى صراط مستقيم
And Allah invites to the Home of Peace and guides whom He wills to a straight path
Aur Allah Taalaa salamti kay ghar ki taraf tum ko bulata hai aur jiss ko chahata hai raah-e-raast per chalney ki tofiq deta hai.
اور اللہ لوگوں کو سلامتی کے گھر کی طرف دعوت دیتا ہے ، اور جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے تک پہنچا دیتا ہے ( ١٣ ) ۔
اور اللہ سلامتی کے گھر کی طرف پکارتا ہے ( ف٦٤ ) اور جسے چاہے سیدھی راہ چلاتا ہے ( ف٦۵ )
﴿ تم اس ناپائیدار زندگی کے فریب میں مبتلا ہو رہے ہو﴾ اور اللہ تمہیں دارالسلام کی طرف دعوت دے رہا ہے ۔ 32 ﴿ہدایت اس کے اختیار میں ہے﴾ جس کو وہ چاہتا ہے سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے ۔
اور اللہ سلامتی کے گھر ( جنت ) کی طرف بلاتا ہے ، اور جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرماتا ہے
سورة یُوْنُس حاشیہ نمبر :32 یعنی دنیا میں زندگی بسر کرنے کے اس طریقے کی طرف جو آخرت کی زندگی میں تم کو دارالسلام کا مستحق بنائے ۔ دارالسلام سے مراد ہے جنت اور اس کے معنی ہیں سلامتی کا گھر ، وہ جگہ جہاں کوئی آفت ، کوئی نقصان ، کوئی رنج اور کوئی تکلیف نہ ہو ۔