Surah

Information

Surah # 2 | Verses: 286 | Ruku: 40 | Sajdah: 0 | Chronological # 87 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 281 from Mina at the time of the Last Hajj
اِذۡ قَالَ لَهٗ رَبُّهٗۤ اَسۡلِمۡ‌ۙ قَالَ اَسۡلَمۡتُ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‏ ﴿131﴾
جب کبھی بھی انہیں ان کے رب نے کہا ، فرمانبردار ہو جا ، انہوں نے کہا ، میں نے رب العالمین کی فرمانبرداری کی ۔
اذ قال له ربه اسلم قال اسلمت لرب العلمين
When his Lord said to him, "Submit", he said "I have submitted [in Islam] to the Lord of the worlds."
Jab kabhi bhi unhen unn kay rab ney kaha farmanbardar hoja unhon ney kaha mein ney rab-ul-aalameen ki farmanbardari.
جب ان کے پروردگار نے ان سے کہا کہ : سر تسلیم خم کردو ! ( ٨٥ ) تو وہ ( فورا ) بولے : میں نے رب العالمین کے ( ہر حکم کے ) آگے سر جھکا دیا ۔
جبکہ اس سے اس کے رب نے فرمایا گردن رکھ عرض کی میں نے گردن رکھی اس کے لئے جو رب ہے سارے جہان کا ۔
اس کا حال یہ تھا کہ جب اس کے رب نے اس سے کہا ، ’’ مسلم ہوجا 130‘‘ ، تو اس نے فوراً کہا ’’میں مالک کائنات کا مسلم ہو گیا‘‘ ۔
اور جب ان کے رب نے ان سے فرمایا: ( میرے سامنے ) گردن جھکا دو ، تو عرض کرنے لگے: میں نے سارے جہانوں کے رب کے سامنے سرِ تسلیم خم کر دیا
سورة الْبَقَرَة حاشیہ نمبر :130 مُسْلِم: وہ جو خدا کے آگے سرِ اطاعت خَم کر دے ، خدا ہی کو اپنا مالک ، آقا ، حاکم اور معبُود مان لے ، جو اپنے آپ کو بالکلیہ خدا کے سپرد کردے اور اس ہدایت کے مطابق دنیا میں زندگی بسر کرے ، جو خدا کی طرف سے آئی ہو ۔ اس عقیدے اور اس طرزِ عمل کا نام ”اسلام“ ہے اور یہی تمام انبیا کا دین تھا جو ابتدائے آفرینش سے دنیا کے مختلف ملکوں اور قوموں میں آئے ۔