Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنۡتُمۡ بِهٖؕ اٰۤلْــٴٰـنَ وَقَدۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ‏ ﴿51﴾
کیا پھر جب وہ آہی پڑے گا اس پر ایمان لاؤ گے ۔ ہاں اب مانا!حالانکہ تم اس کی جلدی مچایا کرتے تھے ۔
اثم اذا ما وقع امنتم به الن و قد كنتم به تستعجلون
Then is it that when it has [actually] occurred you will believe in it? Now? And you were [once] for it impatient
Kiya phir jab woh aa hi paray ga uss per eman lao gay. Haan abb mana! Halankay tum iss ki jaldi machaya kertay thay.
کیا جب وہ عذاب آہی پڑے گا ، تب اسے مانو گے ؟ ( اس وقت تو تم سے یہ کہا جائے گا کہ ) اب مانے؟ حالانکہ تم ہی ( اس کا انکار کر کے ) اس کی جلدی مچایا کرتے تھے ۔
تو کیا جب ( ف۱۲۹ ) ہو پڑے گا اس وقت اس کا یقین کرو گے ( ف۱۳۰ ) کیا اب مانتے ہو پہلے تو ( ف۱۳۱ ) اس کی جلدی مچا رہے تھے ،
کیا جب وہ تم پر آپڑے اسی وقت تم اسے مانو گے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اب بچنا چاہتے ہو؟ حالانکہ تم خود ہی اس کے جلدی آنے کا تقاضا کر رہے تھے !
کیا جس وقت وہ ( عذاب ) واقع ہوجائے گا تو تم اس پر ایمان لے آؤ گے ، ( اس وقت تم سے کہا جائے گا: ) اب ( ایمان لا رہے ہو؟ اس وقت کوئی فائدہ نہیں ) حالانکہ تم ( استہزاءً ) اسی ( عذاب ) میں جلدی چاہتے تھے