Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَتٰٮكُمۡ عَذَابُهٗ بَيَاتًا اَوۡ نَهَارًا مَّاذَا يَسۡتَعۡجِلُ مِنۡهُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ‏ ﴿50﴾
آپ فرما دیجئے کہ یہ تو بتلاؤ کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب رات کو آپڑے یا دن کو تو عذاب میں کونسی چیز ایسی ہے کہ مجرم لوگ اس کو جلدی مانگ رہے ہیں ۔
قل ارءيتم ان اتىكم عذابه بياتا او نهارا ما ذا يستعجل منه المجرمون
Say, "Have you considered: if His punishment should come to you by night or by day - for which [aspect] of it would the criminals be impatient?"
Aap farma dijiye kay yeh batlao kay agar tum per Allah ka azab raat ko aa paray ya din ko to azab mein konsi cheez aisi hai kay mujrim log iss ko jaldi maang rahey hain.
ان سے کہو کہ : ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر رات کے وقت آئے یا دن کے وقت تو اس میں کون سی ایسی ( اشتیاق کے قابل ) چیز ہے جس کے جلد آنے کا یہ مجرم لوگ مطالبہ کر رہے ہیں؟
تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر اس کا عذاب ( ف۱۲٦ ) تم پر رات کو آئے ( ۱۲۷ ) یا دن کو ( ف۱۲۸ ) تو اس میں وہ کونسی چیز ہے کہ مجرموں کو جس کی جلدی ہے ،
اِن سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آجائے ﴿تو تم کیا کر سکتے ہو؟﴾ ۔ آخِر یہ ایسی کون سی چیز ہے جس کے لیے مجرم جلدی مچائیں؟
آپ فرما دیجئے: ( اے کافرو! ) ذرا غور تو کرو اگر تم پر اس کا عذاب ( ناگہاں ) راتوں رات یا دن دہاڑے آپہنچے ( تو تم کیا کرلوگے؟ ) وہ کیا چیز ہے کہ مجرم لوگ اس سے جلدی چاہتے ہیں؟