یاد رکھو کہ جتنی چیزیں آسمانوں میں اور زمین میں ہیں سب اللہ ہی کی ملک ہیں ۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے ۔ لیکن بہت سے آدمی علم ہی نہیں رکھتے ۔
Yaad rakho kay jitni cheezen aasmanon aur zamin mein hain sab Allah hi kay mulk mein hain. Yaad rakho kay Allah Taalaa ka wada sacha hai lekin boht say aadmi ilm nahi rakhtay.
خالق کل عالم کل ہے
مالک آسمان و زمین مختار کل کائنات اللہ تعالیٰ ہی ہے ۔ اللہ کے وعدے سچے ہیں وہ پورے ہو کر ہی رہیں گے ۔ یہ اور بات ہے کہ اکثر لوگ علم نہیں رکھتے ۔ جلانے مارنے والا وہی ہے ، سب باتوں پر وہ قادر ہے ۔ جسم سے علیحدہ ہو نے والی چیز کو ، اس کے بکھر کر بگڑ کر ٹکڑے ہو نے کو وہ جانتا ہے اس کے حصے کن جنگلوں میں کن دریاؤں میں کہاں ہیں وہ خوب جانتا ہے ۔