Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
مَتَاعٌ فِى الدُّنۡيَا ثُمَّ اِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ ثُمَّ نُذِيۡقُهُمُ الۡعَذَابَ الشَّدِيۡدَ بِمَا كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ‏ ﴿70﴾
یہ دنیا میں تھوڑا سا عیش ہے پھر ہمارے پاس ان کو آنا ہے پھر ہم ان کو ان کے کفر کے بدلے سخت عذاب چکھائیں گے ۔
متاع في الدنيا ثم الينا مرجعهم ثم نذيقهم العذاب الشديد بما كانوا يكفرون
[For them is brief] enjoyment in this world; then to Us is their return; then We will make them taste the severe punishment because they used to disbelieve
Yeh duniya mein thora sa aish hai phir humaray pass inn ko aana hai phir hum inn ko inn kay kufur kay badlay sakht azab chakhayen gay.
۔ ( ان کے لیے ) بس دنیا میں تھوڑا سا مزہ ہے ، پھر ہمارے پاس ہی انہیں لوٹ کر آنا ہے ، پھر کفر کا جو رویہ انہوں نے اپنا رکھا تھا ، اس کے بدلے ہم انہیں شدید عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔
دنیا میں کچھ برت لینا ( فائدہ اٹھانا ) ہے پھر انھیں ہماری طرف واپس آنا پھر ہم انھیں سخت عذاب چکھائیں گے بدلہ ان کے کفر کا ،
دنیا کی چند روزہ زندگی میں مزے کرلیں ، پھر ہماری طرف ان کو پلٹنا ہے ، پھر ہم اس کفر کے بدلے میں جس کا وہ ارتکاب کر تے رہے ہیں ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔ ؏ ۷
دنیا میں ( چند روزہ ) لطف اندوزی ہے پھر انہیں ہماری ہی طرف پلٹنا ہے پھر ہم انہیں سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے اس کے بدلے میں جو وہ کفر کیا کرتے تھے