Surah

Information

Surah # 10 | Verses: 109 | Ruku: 11 | Sajdah: 0 | Chronological # 51 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 40, 94, 95, 96, from Madina
وَاتَّبِعۡ مَا يُوۡحٰۤى اِلَيۡكَ وَاصۡبِرۡ حَتّٰى يَحۡكُمَ اللّٰهُ‌‌ ۖۚ وَهُوَ خَيۡرُ الۡحٰكِمِيۡنَ‏ ﴿109﴾
اور آپ اس کی اتباع کرتے رہیے جو کچھ آپ کے پاس وحی بھیجی جاتی ہے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں اچھا ہے ۔
و اتبع ما يوحى اليك و اصبر حتى يحكم الله و هو خير الحكمين
And follow what is revealed to you, [O Muhammad], and be patient until Allah will judge. And He is the best of judges.
Aur aap uss ki ittabaa kertay rahiye jo kuch aap kay pass wahee bheji jati hai aur sabar kijiye yahan tak kay Allah faisla ker dey aur woh sab faisla kerney walon mein acha hai.
اور جو وحی تمہارے پاس بھیجی جارہی ہے ، تم اس کی اتباع کرو ، اور صبر سے کام لو ، یہاں تک کہ اللہ کوئی فیصلہ کردے ۔ ( ٤٤ ) اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔
اور اس پر چلو جو تم پر وحی ہوتی ہے اور صبر کرو ( ف۲۲۳ ) یہاں تک کہ اللہ حکم فرمائے ( ف۲۲٤ ) اور وہ سب سے بہتر حکم فرمانے والا ہے ( ف۲۲۵ )
اور اے نبی ، تم اس ہدایت کی پیروی کیے جاؤ جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جا رہی ہے ، اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے ، اور وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ۔ ؏ ١١
۔ ( اے رسول! ) آپ اسی کی اتباع کریں جو آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے اور صبر کرتے رہیں یہاں تک کہ اللہ فیصلہ فرما دے ، اور وہ سب سے بہتر فیصلہ فرمانے والا ہے