Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
اُولٰٓٮِٕكَ لَمۡ يَكُوۡنُوۡا مُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا كَانَ لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ اَوۡلِيَآءَ‌ ۘ يُضٰعَفُ لَهُمُ الۡعَذَابُ‌ ؕ مَا كَانُوۡا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ السَّمۡعَ وَمَا كَانُوۡا يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿20﴾
نہ یہ لوگ دنیا میں اللہ کو ہراسکے اور نہ ان کا کوئی حمائتی اللہ کے سوا ہوا ، ان کے لئے عذاب دگنا کیا جائے گا نہ یہ سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ دیکھتے ہی تھے ۔
اولىك لم يكونوا معجزين في الارض و ما كان لهم من دون الله من اولياء يضعف لهم العذاب ما كانوا يستطيعون السمع و ما كانوا يبصرون
Those were not causing failure [to Allah ] on earth, nor did they have besides Allah any protectors. For them the punishment will be multiplied. They were not able to hear, nor did they see.
Na yeh log duniya mein Allah ko hara sakay aur na inn ka koi himayati Allah kay siwa hua inn kay liye azab dugna kiya jayega na yeh sunnay ki taqat rakhtay thay aur na yeh dekhtay hi thay.
ایسے لوگ روئے زمین پر کہیں بھی اللہ سے بچ کر نہیں نکل سکتے ، اور اللہ کے سوا انہیں کوئی یارومددگار میسر نہیں آسکتے ۔ ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا ۔ ( ١٥ ) یہ ( حق بات کو نفرت کی وجہ سے ) نہ سن سکتے تھے ، اور نہ ان کو ( حق ) سجھائی دیتا تھا ۔
وہ تھکانے والے نہیں زمین میں ( ف٤٤ ) اور نہ اللہ سے جدا ان کے کوئی حمایتی ( ف٤۵ ) انھیں عذاب پر عذاب ہوگا ( ف٤٦ ) وہ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھتے ( ف٤۷ )
وہ زمین میں اللہ کو بے بس کرنے والے نہ تھے اور نہ اللہ کے مقابلے میں کوئی ان کا حامی تھا ۔ انہیں اب دوہرا عذاب دیا جائے گا ۔ 25 وہ نہ کسی کی سن ہی سکتے تھے اور نہ خود ہی انہیں کچھ سوجھتا تھا ۔
یہ لوگ ( اﷲ کو ) زمین میں عاجز کر سکنے والے نہیں اور نہ ہی ان کے لئے اﷲ کے سوا کوئی مددگار ہیں ۔ ان کے لئے عذاب دوگنا کر دیا جائے گا ( کیونکہ ) نہ وہ ( حق بات ) سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ ( حق کو ) دیکھ ہی سکتے تھے
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :24 یہ پھر عالم آخرت کا بیان ہے ۔ سورة هُوْد حاشیہ نمبر :25 ایک عذاب خود گمراہ ہو نے کا ۔ دوسرا عذاب دوسروں کو گمراہ کرنے اور بعد کی نسلوں کے لیے گمراہی کی میراث چھوڑ جانے کا ۔ ( ملاحظہ ہو سورہ اعراف ، حاشیہ نمبر ۳۰ )