Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
الَّذِيۡنَ يَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَيَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا ؕ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ‏ ﴿19﴾
جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کر لیتے ہیں یہی آخرت کے منکر ہیں ۔
الذين يصدون عن سبيل الله و يبغونها عوجا و هم بالاخرة هم كفرون
Who averted [people] from the way of Allah and sought to make it [seem] deviant while they, concerning the Hereafter, were disbelievers.
Jo Allah ki raah say roktay hain aur iss mein kuji talash ker letay hain. Yehi aakhirat kay munkir hain.
جو اللہ کے راستے سے دوسروں کو روکتے تھے ، اور اس میں کجی تلاش کرتے تھے ( ١٤ ) اور آخرت کے تو وہ بالکل ہی منکر تھے ۔
جو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی چاہتے ہیں ، اور وہی آخرت کے منکر ہیں ،
ان ظالموں پر 22 جو خدا کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں ، اس کے راستے کو ٹیڑھا کرنا چاہتے ہیں 23 اور آخرت کا انکار کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ 24
جو لوگ ( دوسروں کو ) اﷲ کی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی تلاش کرتے ہیں ، اور وہی لوگ آخرت کے منکر ہیں
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :22 یہ جملہ معترضہ ہے کہ جن ظالموں پر وہاں خدا کی لعنت کا اعلان ہوگا وہ وہی لوگ ہوں گے جو آج دنیا میں یہ حرکات کر رہے ہیں ۔ سورة هُوْد حاشیہ نمبر :23 یعنی وہ اس سیدھی راہ کو جو ان کے سامنے پیش کی جا رہی ہے پسند نہیں کرتے اور چاہتے ہیں کہ یہ راہ کچھ ان کی خواہشات نفس اور ان کے جاہلانہ تعصبات اور ان کے اوہام و تخیلات کے مطابق ٹیڑھی ہو جائے تو وہ اسے قبول کریں ۔