Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَيَصۡنَعُ الۡفُلۡكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيۡهِ مَلَاٌ مِّنۡ قَوۡمِهٖ سَخِرُوۡا مِنۡهُ‌ؕ قَالَ اِنۡ تَسۡخَرُوۡا مِنَّا فَاِنَّا نَسۡخَرُ مِنۡكُمۡ كَمَا تَسۡخَرُوۡنَؕ‏ ﴿38﴾
وہ ( نوح ) کشتی بنانے لگے ان کی قوم کے جو سردار ان کے پاس سے گزرے وہ ان کا مذاق اڑاتے وہ کہتے اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو تو ہم بھی تم پر ایک دن ہنسیں گے جیسے تم ہم پر ہنستے ہو ۔
و يصنع الفلك و كلما مر عليه ملا من قومه سخروا منه قال ان تسخروا منا فانا نسخر منكم كما تسخرون
And he constructed the ship, and whenever an assembly of the eminent of his people passed by him, they ridiculed him. He said, "If you ridicule us, then we will ridicule you just as you ridicule.
Woh ( nooh ) kashti bananey lagay unn ki qom kay jo sardar unn ka pass say guzartay woh unn ka mazaq uratay woh kehtay agar tum humara mazaq uratay ho to hum bhi tum per aik din hansen gay jaisay tum hum per hanstay ho.
چنانچہ وہ کشتی بنانے لگے ۔ اور جب بھی ان کی قوم کے کچھ سردار ان کے پاس سے گذرتے تو ان کا مذاق اڑاتے تھے ۔ ( ١٩ ) نوح نے کہا کہ : اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو جیسے تم ہنس رہے ہو ، اسی طرح ہم بھی تم پر ہنستے ہیں ۔ ( ٢٠ )
اور نوح کشتی بناتا ہے اور جب اس کی قوم کے سردار اس پر گزرتے اس پر ہنستے ( ف۸۰ ) بولا اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ایک وقت ہم تم پر ہنسیں گے ( ف۸۱ ) جیسا تم ہنستے ہو ( ف۸۲ )
نوح کشتی بنا رہا تھا اور اس کی قوم کے سرداروں میں سے جو کوئی اس کے پاس سے گزرتا تھا وہ اس کا مذاق اڑاتا تھا ۔ اس نے کہا اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ہم بھی تم پر ہنس رہے ہیں ،
اور نوح ( علیہ السلام ) کشتی بناتے رہے اور جب بھی ان کی قوم کے سردار اُن کے پاس سے گزرتے ان کا مذاق اڑاتے ۔ نوح ( علیہ السلام انہیں جوابًا ) کہتے: اگر ( آج ) تم ہم سے تمسخر کرتے ہو تو ( کل ) ہم بھی تم سے تمسخر کریں گے جیسے تم تمسخر کر رہے ہو