Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَهِىَ تَجۡرِىۡ بِهِمۡ فِىۡ مَوۡجٍ كَالۡجِبَالِ وَنَادٰى نُوۡحُ اۨبۡنَهٗ وَكَانَ فِىۡ مَعۡزِلٍ يّٰبُنَىَّ ارۡكَبْ مَّعَنَا وَلَا تَكُنۡ مَّعَ الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿42﴾
وہ کشتی انہیں پہاڑوں جیسی موجوں میں لے کر جا رہی تھی اور نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے لڑکے کو جو ایک کنارے پر تھا ، پکار کر کہا کہ اے میرے پیارے بچے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں میں شامل نہ رہ ۔
و هي تجري بهم في موج كالجبال و نادى نوح ابنه و كان في معزل يبني اركب معنا و لا تكن مع الكفرين
And it sailed with them through waves like mountains, and Noah called to his son who was apart [from them], "O my son, come aboard with us and be not with the disbelievers."
Woh kashti unhen paharon jaisi mojon mein ley ker jaa rahi thi aur nooh ( alh-e-salam ) ney apney larkay ko jo aik kinaray per tha pukar ker kaha aey meray piyaray bachay humaray sath sawar hoja aur kafiron mein shamil na reh.
اور وہ کشتی پہاڑوں جیسی موجوں کے درمیان چلی جاتی تھی ۔ اور نوح نے اپنے اس بیٹے کو جو سب سے الگ تھا ، آواز دی کہ : بیٹے ! ہمارے ساتھ سوار ہوجاؤ ، اور کافروں کے ساتھ نہ رہو ۔ ( ٢٣ )
اور وہی انھیں لیے جارہی ہے ایسی موجوں میں جیسے پہاڑ ( ف۹۱ ) اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ اس سے کنارے تھا ( ف۹۲ ) اے میرے بچے ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ ہو ( ف۹۳ )
کشتی ان لوگوں کو لیے چلی جا رہی تھی اور ایک ایک موج پہاڑ کی طرح اٹھ رہی تھی ۔ نوح کا بیٹا دور فاصلے پر تھا ۔ نوح نے پکار کر کہا بیٹا ، ہمارے ساتھ سوار ہو جاؤ ، کافروں کے ساتھ نہ رہ ۔
اور وہ کشتی پہاڑوں جیسی ( طوفانی ) لہروں میں انہیں لئے چلتی جا رہی تھی کہ نوح ( علیہ السلام ) نے اپنے بیٹے کو پکارا اور وہ ان سے الگ ( کافروں کے ساتھ کھڑا ) تھا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں کے ساتھ نہ رہ