Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَ لَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا هُوۡدًا وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا ۚ وَ نَجَّيۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ غَلِيۡظٍ‏ ﴿58﴾
اور جب ہمارا حکم آپہنچا تو ہم نے ہود کو اور اس کے مسلمان ساتھیوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات عطا فرمائی اور ہم نے ان سب کو سخت عذاب سے بچا لیا ۔
و لما جاء امرنا نجينا هودا و الذين امنوا معه برحمة منا و نجينهم من عذاب غليظ
And when Our command came, We saved Hud and those who believed with him, by mercy from Us; and We saved them from a harsh punishment.
Aur jab humara hukum aa phoncha to hum ney hood ko aur uss kay musalman sathiyon ko apni khas rehmat say nijat ata farmaee aur hum ney unn sab ko sakht azab say bacha liya.
اور ( آخر کار ) جب ہمارا حکم آگیا ( ٣٤ ) تو ہم نے اپنی رحمت کے ذریعے ہود کو اور جو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ، ان کو بچا لیا ، اور انہیں ایک سخت عذاب سے نجات دے دی ۔
اور جب ہمارا حکم آیا ہم نے ہود اور اس کے ساتھ کے مسلمانوں کو ( ف۱۲۷ ) اپنی رحمت فرما کر بچالیا ( ف۱۲۸ ) اور انھیں ( ف۱۲۹ ) سخت عذاب سے نجات دی ،
پھر جب ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے نجات دے دی اور ایک سخت عذاب سے انہیں بچا لیا ۔
اور جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آپہنچا ( تو ) ہم نے ہود ( علیہ السلام ) کو اور ان کے ساتھ ایمان والوں کو اپنی رحمت کے باعث بچا لیا ، اور ہم نے انہیں سخت عذاب سے نجات بخشی