Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
وَاُتۡبِعُوۡا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا لَعۡنَةً وَّيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوۡا رَبَّهُمۡ‌ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّعَادٍ قَوۡمِ هُوۡدٍ‏ ﴿60﴾
دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی ، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا ہود کی قوم عاد پر دوری ہو ۔
و اتبعوا في هذه الدنيا لعنة و يوم القيمة الا ان عادا كفروا ربهم الا بعدا لعاد قوم هود
And they were [therefore] followed in this world with a curse and [as well] on the Day of Resurrection. Unquestionably, 'Aad denied their Lord; then away with 'Aad, the people of Hud.
Duniya mein bhi inn kay peechay laanat laga di gaee aur qayamat kay din bhi dekh lo qom-e-aad ney apney rab say kufur kiya hood ki qom aad per doori ho.
اور ( اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ) اس دنیا میں بھی پھٹکار ان کے پیچھے لگا دی گئی ، اور قیامت کے دن بھی ۔ یاد رکھو کہ قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا تھا ۔ یا درکھو کہ بربادی عاد ہی کی ہوئی ، جو ہود کی قوم تھی ۔
اور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن ، سن لو! بیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے ، ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم ،
آخرِکار اس دنیا میں بھی ان پر پھِٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی ۔ سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا ، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد ، ہود کی قوم کے لوگ ۔ ؏ ۵
اور اس دنیا میں ( بھی ) ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن ( بھی لگے گی ) ۔ یاد رکھو کہ ( قومِ ) عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا تھا ۔ خبردار! ہود ( علیہ السلام ) کی قومِ عاد کے لئے ( رحمت سے ) دوری ہے