Surah

Information

Surah # 11 | Verses: 123 | Ruku: 10 | Sajdah: 0 | Chronological # 52 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 12, 17, 114, from Madina
قَالُوۡۤا اَتَعۡجَبِيۡنَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰهِ‌ رَحۡمَتُ اللّٰهِ وَبَرَكٰتُهٗ عَلَيۡكُمۡ اَهۡلَ الۡبَيۡتِ‌ؕ اِنَّهٗ حَمِيۡدٌ مَّجِيۡدٌ‏ ﴿73﴾
فرشتوں نے کہا کیا تو اللہ کی قدرت سے تعجب کر رہی ہے؟ تم پر اے اس گھر کے لوگو اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں بیشک اللہ حمد و ثنا کا سزاوار اور بڑی شان والا ہے ۔
قالوا اتعجبين من امر الله رحمت الله و بركته عليكم اهل البيت انه حميد مجيد
They said, "Are you amazed at the decree of Allah ? May the mercy of Allah and His blessings be upon you, people of the house. Indeed, He is Praiseworthy and Honorable."
Farishton ney kaha kiya tu Allah ki qudrat say tajjub ker rahi hai? Tum per aey iss ghar kay logo Allah ki rehmat aur uss ki barkat nazil hon be-shak Allah hamd-o-sana ka saza waar aur bari shaan wala hai.
فرشتوں نے کہا : کیا آپ اللہ کے حکم پر تعجب کر رہی ہیں؟ آپ جیسے مقدس گھرانے ( ٤٢ ) پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہی برکتیں ہیں ، بیشک وہ ہر تعریف کا مستحق ، بڑی شان والا ہے ۔
فرشتے بولے کیا اللہ کے کام کا اچنبھا کرتی ہو اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں تم پر اس گھر والو! بیشک ( ف۱۵٦ ) وہی ہے سب خوبیوں والا عزت والا ،
“ فرشتوں نے کہا ” اللہ کے حکم پر تعجب کرتی ہو؟ 82 ابراہیم کے گھر والو ، تم لوگوں پر تو اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں ، اور یقیناً اللہ نہایت قابلِ تعریف اور بڑی شان والا ہے ۔
فرشتوں نے کہا: کیا تم اﷲ کے حکم پر تعجب کر رہی ہو؟ اے گھر والو! تم پر اﷲ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں ، بیشک وہ قابلِ ستائش ( ہے ) بزرگی والا ہے
سورة هُوْد حاشیہ نمبر :82 مطلب یہ ہے کہ اگرچہ عادتا اس عمر میں انسان کے ہاں اولاد نہیں ہوا کرتی ، لیکن اللہ کی قدرت سے ایسا ہونا کچھ بعید بھی نہیں ہے ۔ اور جب کہ یہ خوشخبری تم کو اللہ کی طرف سے دی جا رہی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ تم جیسی ایک مومنہ اس پر تعجب کرے ۔